گرفتہ بود آن را حسن پنداشتہ ملحق بدین ساختہ از تعجب گوید کہ ابن مرد رفع دین مانمودہ واماتت ملت مافرمودہ ص۱۲۸(مکتوب دوصد وپنجاہ جلد اوّل)‘‘ {یہ بھی منقول ہے کہ حضرت مہدی اپنے زمانہ سلطنت میں جب دین کی ترویج کریں گے اور احیائے سنت فرمائیں گے۔ مدینہ طیبہ کا ایک عالم کہ بدعت کا عامل ہوگا اور اس کو حسن سمجھ کر دین میں ملحق کئے ہوگا۔ تعجب سے کہے گا کہ یہ شخص یعنی امام مہدی ہمارے دین اسلام کو خراب کرتا ہے اور ہمارے مذہب کو برباد کرتا ہے۔}
یہ ہیں تمہیدی مضامین جن سے کئی باتیں ثابت ہوتی ہیں سب سے پہلی اور سب میں قوی اس تحریر سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ مؤلف القاء ربانی کے نزدیک حضرت مجدد الف ثانی ؓ ایک عالی شان مجدد اور بڑے صاحب فضل اور صاحب کشف تھے اور آپکے مراسلات جو بنام مکتوبات امام ربانی کئی جلدوں پر مشتمل ہیں وہ نہایت ہی محقق اور مدلل ہیں علی الخصوص وہ تحریریں جو مہدی مسعودومسیح موعود کے نشانات اور آیات کے متعلق ہیں اور یہی ایک ایسی قابل قدر کتاب ہے جس کے مطالعہ سے انسان کو مسیح موعود اور مہدی مسعود کی حقیقت کے تہ کی باریکی تک پہنچنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔ دوسری بات اس تحریر سے یہ ظاہر ہوتی ہے کہ مسیح موعود اور مہدی موعود دونوں جدا جدا دونہیں بلکہ دونوں خطاب ایک ہی محترم بزرگ کا ہے اور یہ بات خود مؤلف القاء ربانی کی مانی ہوئی بات ہے۔میں کسی قضایا سے اس نتیجہ پر نہیں پہنچا ہوں۔ نہایت صاف اور کھلی ہوئی تحریر مؤلف القاء ربانی کی ہے لکھتے ہیں’’مصنف فیصلہ اور دوسرے ان سے بڑے عالم اس وقت حضرت مسیح موعودومہدی مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی مخالفت کر رہے ہیں۔‘‘غرض مہدی مسعودو مسیح موعود دونوں ہی خطاب صرف ایک ہی شخص جناب مرزا غلام احمد صاحب کو مؤلف نے دیے ہیں تیسری بات یہ نکلتی ہے کہ مکتوبات امام ربانی کے ذیل کی تحریر سے مؤلف کے نزدیک یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جناب مرزا صاحب مہدی مسعودومسیح موعود تھے اور مسیح موعود کے بیشتر ایک عالم مدینہ جو محض بدعتی ہوگا۔ مہدی مسعود ومسیح موعود اپنی سلطنت کے زمانہ میں جب دین کی ترویج فرمائیں گے تو یہ شخص کہے گا کہ یہ ہم لوگ کے دین وو ملت کو تباہ برباد کرتاہے۔ علمائے ظواہر اس کا انکار کریں گے۔ اب میں نہایت ہی وضاحت سے اس بات کود کھلانا چاہتاہوں کہ واقعی حضرت مجدد الف ثانی ؓنے جو نشانات مہدی مسعود مسیح موعود کے بیان فرمائے ہیں وہ جناب مرزا غلام احمدصاحب میں پائے جاتے تھے یا نہیں؟ اور کیا یہ صحیح ہے کہ مہدی مسعوداور مسیح موعود دونوں ایک