حافظ جی نے صحیح احادیث کا نام تو لیا مگر کوئی ایک حدیث ہی نقل کی ہوتی جس میں یہ موجود ہوتا کہ عیسیٰ بن مریم علیہ السلام مر گئے۔‘‘ علمائے اسلام برسوں سے مرزائیوں کو للکار رہے ہیں کہ کوئی ایک حدیث ایسی ہی سہی جیسی ہم پیش کررہے ہیں دکھائو جس میں موجود ہو کہ ’’عیسیٰ بن مریم مرگئے۔‘‘ مگر آج تک نہ کوئی دکھا سکا نہ دکھا سکے۔ ہاں اپنی خود رائی سے قرآن کریم کے معنی بدلے۔ احادیث کے معنی بدلے، اصح احادیث میں بیان کیا گیا کہ ’’عیسیٰ بن مریم آسمان سے منارہ شرقی دمشق پر دو فرشتوں کے کاندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے اتریں گے۔ باب لد پر دجال کو قتل کریں گے۔ ۴۰،۴۵ برس زندہ رہیں گے۔ سرکار دو عالم کی قبر انور پر حاضر ہوکر سلام عرض کریں گے۔ پھر مدینہ منورہ ہی میں انتقال فرمائیں گے۔ وہیں حضور انورﷺ کے مقبرہ میں اس طرح دفن ہوں گے کہ ان کی قبر چوتھی ہو۔‘‘ (ملخصا)
اس سے زیادہ دجل وفریب اور کیا ہوگا کہ مرزا جی لغت کو بدلیں۔ صرف ونحو کو بدلیں، ناموں کو بدلیں، اپنی ڈکشنری نئی بنائیں۔ تعجب ان پر ہی جو ایسے کھلے کھلے امور کو دیکھتے ہوئے بھی ان کے فریب میں آئیں اور سمجھانے پر بھی راہ راست نہ پائیں۔
مرزائی ڈکشنری کا نمونہ ملاحظہ ہو۔
الفاظ
مرزائی ڈکشنری
الفاظ
مرزائی ڈکشنری
عیسیٰ بن مریم
غلام احمد بن گھسیٹی
دو فرشتے
نور الدین ومحمد احسن
کدعہ
قادیان
باب لُد
شہر لدھیانہ
منارہ
نور کی جگہ (اور وہ مینار جو مرزا قادیانی نے چندے سے بنایا)
دمشق
ظہور مسیح
شریف
خاندان مغل
قبر
جنت یا دوزخ کا ٹکڑا
قرآن
وہ جو مرزا قادیانی آسمان سے لائے۔ (معاذ اﷲ)
حدیث
وہ جس کو مرزا قادیانی ردّی کرکے نہ پھینکیں
وغیرہ ذلک من الخرافات
لاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم