عراق، ٹرکی وغیرہ ممالک اسلامیہ سے انس نہ ہو۔ بلکہ ان کی بربادی وتباہی پہ چراغاں کیا اور اپنے مسیح موعود کی پیش گوئی ظاہر کر کے خوش ہوں اور باطن میں خوشیاں منائیں اور پاکستان کے وجود کو عارضی سمجھیں۔ پھر وہ پاکستان کے اندر ایک مرکز بنالیں۔ جس میں سوائے قادیانی فرقہ کے کوئی دوسرا فرقہ نہ ہو اور پھر وہ کوئٹہ اور بلوچستان کو احمدی صوبہ بنانے کی خطرناک تیاریاں کریں اور پھر وہ انڈین یونین کو سمجھائیں کہ کاش انڈین یونین سمجھے کہ قادیان سے بچھڑ کر ہم تڑپ رہے ہیں اور پھر مزید براں پاکستان کے اندر جم کر حلف نامہ تیار کریں۔ جس کے پیش نظر صرف اور صرف قادیان حاصل کرنا ہو اور پھر وہ حصول کی مختلف سکیمیں تیار کریں۔ وہ مسلمانوں اور پاکستان کے کب خیرخواہ ہوسکتے ہیں۔ ملاحظہ ہو:
حلف نامہ یعنی ہمارا عہد
’’میں خداتعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ خداتعالیٰ نے قادیان کو احمدیہ جماعت کا مرکز بنایا ہے۔ میں اس حکم کو پورا کرنے کے لئے ہر قسم کی کوشش اور جدوجہد کرتا رہوں گا اور اس مقصد کو کبھی بھی اپنی نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دوںگا اور میں اپنے نفس کو اور اپنے بیوی بچوں کو اور اگر خدتعالیٰ کی مشیت یہی ہو تو اولاد کو ہمیشہ اس بات کے لئے تیار کرتا رہوں گا کہ وہ قادیان کے حصول کے لئے ہر چھوٹی اور بڑی قربانی کے لئے تیار رہیں۔ اے خدا مجھے اس عہد پہ قائم رہنے اور اس کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔‘‘
(بحوالہ پاکستان میں مرزائیت، مصنفہ مولانا مرتضیٰ احمد خاں ایڈیٹر روزنامہ مغربی پاکستان لاہور)
دوبارہ غور کا مقام
فرقہ احمدیہ کی جان ہندووسکھ قوم کی مٹھی میں ہے۔ جہاں ان کے ۳۱۳درویش رہتے ہیں۔ ان کی وقتاً فوقتاً آمدورفت پاکستان میں رہتی ہے۔ ربوہ نہایت اہم مقام پر واقع ہے۔ اکھنڈ بھارت بنانے کا خیال دل میں ہے۔ اپنے خلیفہ کی بات کو سچی کرنا بھی احمدیوں کے فرائض میں شامل ہے۔ پھر اس حلف نامہ میں ہر قسم کی کوشش کا جامع لفظ موجود ہے۔ سیاسی مقام میں فرقہ احمدیہ ابن الوقت ہے۔ اس کو صرف قادیان سے محبت ہے۔ اس کی ماضی مشکوک ہے۔ مستقبل میں کیا ضمانت ہے کہ وہ کسی وقت بھی قادیان کے حصول کی خواہش میں بھارت کے کہنے پر کیا کچھ نہ کر گزرے۔ دانشمندوں کے لئے ہر قسم کی کوشش کا لفظ قابل غور ہے اور اسے سرسری طور پر خیال کرنا یا نظر انداز کرنا، قوم کے لئے کسی وقت بھی خطرہ کا باعث ہوسکتا ہے۔ بہی خواہاں پاکستان ابھی سے محتاط نہ ہوںگے تو آئندہ قومیں ہمیں مطعون کریں گی۔