بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
(۱)نماز روزہ الگ ہے ان کا زکوٰۃ و حج اپنے آستاں میں
غلام احمد اگر ہے مسلم تو کوئی کافر نہیں جہاں میں
(۲)
ہیں خاتم انبیاء محمدیہؐ حق تعالیٰ بتا چکے ہیں
رسالت حق کے دشمنوں کو نبی کے عاشق مٹا چکے ہیں
ہوا جو فتنہ مسیلمہ کا صحابہ اس کو دبا چکے ہیں
بقاء ایماں کی خاطر اپنی عزیز جانیں کٹا چکے ہیں
ہے اہل سجیں کا اک نمونہ مسیح دجال قیدیاں میں
غلام احمد اگر ہے مسلم تو کوئی کافر نہیں جہاں میں
(۳)
رسول کے نازنیں کی توہین کی نہ آئی حیاء ذرا بھی
حسین جس نے کہ خوں سے اپنے کی دیں برحق کی آبیاری
نماز نبویؐ میں ناز جس کے سے ہووے نازل رضا الٰہی
بہشت کے سب جوانمبردوں کا ہے وہ سردار کربلائی
جہاد وایمان کی مکمل حسینؑ تصویر ہے زماں میں
غلام احمد اگر ہے مسلم تو کوئی کافر نہیں جہاں میں