ہمیں امید ہے کہ حکومت اس معاملہ پر غور کرے گی اور ناموس خاتم النبیین سید المرسلینﷺ کی حفاظت کرنے کا یہ دوسرا اعزاز حاصل کرے گی۔
عوام سے اپیل
جیسا کہ ہم بارہا بتاچکے ہیں کہ دیندار انجمن والے اور ان کا پیشوا کافر ومرتد ہیں اور یہ اسلام کے لئے زہر قاتل ہیں۔ اس لئے سرکار دوعالمﷺ کی ناموس مبارک کی حفاظت کی خاطر اس معاملہ میں ہر ممکن کوشش سے گریز نہ کریں۔ اس مسئلہ کو جتنا ہو سکے عام کریں۔ عوام کا کوئی مجمع بلکہ کوئی گھر ایسا نہ چھوڑیں جہاں یہ آواز نہ پہنچے۔ اس سلسلے میں ہر قسم کا تعاون کریں۔ اس کے منتظر نہ رہیں کہ آپ سے کوئی اس کی اپیل کرے۔ ان کے خلاف پمفلٹ اور رسالے وغیرہ چھپوا کر تقسیم کریں۔ تاکہ سرکار دوعالمﷺ کے سامنے قیامت کے روز یہ شرمندگی نہ اٹھانی پڑے کہ: ’’تمہارے سامنے میری نبوت بلکہ اﷲتعالیٰ کا مذاق اڑایا جارہا تھا۔ اس وقت تم کیوں خاموش رہے۔‘‘
دیندار انجمن والوں سے ہمدردانہ گذارش
ہمیں یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ اس انجمن میں جہاں بعض بدبخت جان کر اسلام کی جڑیں کاٹنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ وہاں کچھ ایسے سادہ دل بندے بھی ہیں جو محض اسلام کے نام پر ان کی چرب بیانی سے متاثر ہوکر خدمت دین کے لئے اس انجمن میں داخل ہوگئے ہیں۔
ا ن سطور میں ہم اپنے ان بھائیوں کو ہمدردانہ نصیحت کرتے ہیں کہ خدارا ان کے عقائد اور مکروفریب کو سمجھیں اور ان کے دھوکے میں نہ آئیں۔ یہ اپنی عاقبت برباد کر چکے ہیں۔ تمہاری بھی عاقبت برباد کرنے کی فکر میں ہیں۔
میرے بھٹکے ہوئے دوستو کیا اسلام کا وہ طریقہ آپ کے لئے ناکافی ہے۔ جسے سرکار دوعالمﷺ نے آج سے چودہ سوسال پیشتر پیش فرمایا تھا۔ جس کو صحابہ کرام، محدثین اور ائمہ عظام نے بحفاظت ہم تک پہنچایا ہے۔ اس کو چھوڑ کر آپ چن بسویشور اور دیندار انجمن کی گود میں آکر پناہ لے رہے ہیں۔ خدارا اپنی جانوں پر رحم کھائیں۔ اب بھی وقت ہے اسلام کی رحمت میں اب بھی آپ کو سایہ مل سکتا