جھوٹ کا بازار تھوڑے روز ہے
بعد اس کے حسرت دل سوز ہے
چن بسویشور کو ماننے والے دجالوں کی مختصر فہرست
اس سلسلہ میں اپنی کتاب (دعوۃ الیٰ اﷲ ص۵۶،۵۷) میں کئی قادیانی دجالوں کے نام ذکر کئے ہیں۔ جنہوں نے آپ کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ یا بیعت ہوکر مان لیا ہے۔ ایک مختصر فہرست چند مشہور عالم دجالوں کے نام کی ان کی اپنی عبارت میں ملاحظہ ہو: ’’اہل بصیرت کے لئے میرا دعویٰ سورج کی طرح روشن ہے۔ سعید ارواح کو جب میری خبر پہنچ جاتی ہے تو سرتسلیم خم کرتے ہیں۔ آمنا وصدقنا کہتے ہیں۔ حسب ارشاد مسیح موعود (مرزاقادیانی) سلسلۂ احمدیہ کے بڑی عمر پانے والوں میں سے جن لوگوں نے میری تصدیق کی ہے۔ ان میں سے مشہور اور ذی اثر اشخاص کے چند نام ذیل میں دئیے جاتے ہیں۔‘‘
۱… زبدۃ الحکماء مرزا خدابخش صاحب مصنف عسل مصفٰی نے میری تصدیق کی۔ (دعوۃ الیٰ اﷲ ص۵۶)
۲… سلسلہ احمدیہ کے دوسرے مشہور ذی اثر ایثار میں مشہور انسان ڈاکٹر امین حسین شاہ صاحب جنرل سیکرٹری جماعت احمدیہ لاہور، شاہ صاحب نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ کا دعویٰ مصلح موعود کا ہے۔ میں نے کہا: ہاں ۔ کہا میں آپ کی تصدیق کرتا ہوں۔ اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے ہاتھ پر بیعت کرنے کو تیار ہوں… میں آپ کے اصول وعقائد کو امت مرحومہ کے لئے باعث برکت سمجھتا ہوں۔ میں نے مولوی محمد علی صاحب (امیر قادیانی جماعت لاہور) کو بھی آپ کی نسبت میرے ہم عقیدہ پایا۔ (دعوۃ الیٰ اﷲ ص۵۷)
اس پر کوئی تبصرہ کرے تو کیا کہے۔ بس اتنا کہہ دیتے ہیں کہ ؎
عیسیٰ نتواں گشت بتصدیق خرے چند
یہ فتنہ پھر اٹھایا جارہا ہے ناظرین! آپ یہ نہ سمجھیں کہ دیندار انجمن کے بانی چن بسویشور اور دیگر بڑے افراد جہنم رسید ہوگئے۔ تو اب فتنہ ختم ہوچکا ہے۔ بلکہ یہ فتنہ اسی زور شور سے پھر سراٹھا رہا ہے۔ جس طرح بانیٔ انجمن نے شروع کیا تھا۔ بلکہ یہ فتنہ شروع میں تو کفر وارتداد کی کھلی دعوت کے ساتھ پھیلایا جارہا تھا۔ جس سے عوام کو اکثر وبیشتر ان کی حالت معلوم ہوجاتی تھی۔ مگر اب تو یہ کفر وارتداد کے ساتھ ساتھ نفاق، دھوکہ فریب اور نہایت خفیہ عزائم لئے میدان میں آیا ہے۔ انتہاء یہ ہے کہ