۴… آپ ہمیشہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ نے گورنمنٹ کو کبھی دھوکہ نہیں دیا اور نہ ہی گورنمنٹ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں دروغگوئی اور منافقت سے کام لیا ہے۔ حالانکہ آپ کا رویہ گورنمنٹ کے خلاف باغیانہ ہے اور آپ ہمیشہ سے گورنمنٹ کو وفا کے پردے میں نقصان پہنچانے کے لئے کوشاں رہے ہیں۔ چنانچہ ذیل میں چند ایک مثالیں پیش کرتا ہوں۔ جو خود میرے مشاہدہ میں آئی ہیں۔
الف… نیشنل لیگ کا اجرا ہی آپ نے اس لئے کرایا ہے کہ تاکہ آپ اس طرح گورنمنٹ کے خلاف پروپیگنڈا مؤثر طریق سے کر سکیں۔ میں نے جب سب سے پہلے قادیان میں نیشنل لیگ کا چارج لیا تو گو آپ نے یہ اعلان کر رکھا تھا کہ نیشنل لیگ کے اندرونی معاملات میں دخل نہ دیں گے۔ لیکن سب سے پہلا جلسہ جو میں نے کیا اس میں ریزولیشنز پاس کرانے کے لئے آپ ہی نے یحییٰ خان کے ہاتھ بھجوائے جو کہ ہمیں نقل کروا کر اصلی کاپی آپ کی ہدایت کے مطابق واپس لے گئے۔ کیونکہ آپ کو خطرہ تھا کہ کسی طرح یہ راز افشا نہ ہو جائے۔ اس کے بعد بھی نیشنل لیگ کی باگ ڈور آپ کے ہی ہاتھ رہی۔ نہ پریذیڈنٹ اور نہ سیکرٹری کو اپنے اختیارات استعمال کرنے کی اجازت تھی۔ آپ جملہ معاملات میں ڈپلومیسی سے کام لیتے رہے۔
ب… جب لاہور میں گولی چلی تو جماعت نے احراریوں کے ساتھ گورتم کے خلاف بھی سخت پروپیگنڈا شروع کیا۔ چنانچہ بیسیوں اشتہار لکھوائے گئے۔ جن پر غیراحمدیوں کے دستخط کراکر اور ان کو اس کا معاوضہ دے کر تمام ہندوستان میں شائع کیا جاتا رہا۔ یہ کام آپ گورنمنٹ کے لئے سیاسی مشکلات پیدا کرنے کی غرض سے کر رہے تھے۔ ورنہ جن لوگوں کی طرف سے اشتہارات شائع کروائے جاتے رہے۔ وہ سلسلہ کے جانی دشمن ہوتے تھے۔
ج… سید ولی اﷲ شاہ صاحب نے لاہور میں گولی چلنے کے متعلق خلاف واقعہ خفیہ مضمون لکھ کر خفیہ طور پر میرے ذریعہ سے شائع کرائے۔ جن میں گورنمنٹ کے خلاف اکسایا جاتا رہا۔ ظاہر ہے کہ شاہ صاحب کو آپ ہی نے اس کام کے لئے مامور کیا ہوا تھا۔
د… سید ولی اﷲشاہ صاحب نے میرے سامنے سید حبیب آف سیاست کے بھائی سید عنایت شاہ کو اخبار کی پالیسی خریدنے کے لئے مبلغ ایک سو روپے کا نوٹ پیشگی دیا تھا۔ حالانکہ تمام دنیا کو معلوم ہے کہ سیاست نے کئی بار احمدیت کے خلاف شرمناک طور پر قدم اٹھایا۔ سیاست کی پالیسی اسی میں سے خریدی گئی تھی کہ وہ گورنمنٹ کے لئے شہید گنج کے واقعہ کے موقع پر