فائز کروایا۔ مسلمانوں کو پس پشت ڈال کر حکومت کے ہر محکمہ پر ان کو قابض ہونے کے مواقع فراہم کئے۔ ان کے حوصلے اتنے بڑھے کہ حصول اقتدار کے لئے انہوں نے ریاست در ریاست قائم کرنے کے مقصد کو حرز جان بنالیا اور اس کے لئے عملی طور پر جدوجہد شروع کر دی۔ مسلمانوں کی طرف ان کا رویہ ہمیشہ جارحانہ رہا۔ وہ اپنے مذہبی وسیاسی مرکز ربوہ کے دروازے ہر اس شخص پر بند رکھتے ہیں جو ان کے خیالات ومقاصد سے متفق نہیں ہوتا۔
بیرونی دنیا میں انہوں نے اپنا دام فریب اسلام کے نام پر اپنے مذہب کی تبلیغ واشاعت کے ذریعہ بچھایا اور اندرون ملک بڑے بڑے کاروباری اور صنعتی اداروں نیز سرکاری ملازمتوں پر قبضہ جما کر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔
بظاہر یہ فرقہ ضالہ اسلام کا دم بھرتا ہے۔ لیکن درحقیقت دین اسلام کا بدترین دشمن ہے۔ ہر مقام پر اس نے اسلام کے اساسی اصولوں کا تمسخر اڑایا ہے۔ ہر مرحلہ پر اس نے اسلام کے خلاف محاذ آرائی سے کام لیا ہے۔ اپنے مقاصد کی برآری کے لئے اس نے قرآنی آیات کو نہ صرف حسب منشاء جامہ معانی پہنائے ہیں۔ بلکہ لفظی تحریف کا بھی مرتکب ہوا ہے۔ اس نے مسلمانوں کے مذہبی اور معاشرتی نظام کا بائیکاٹ کیا ہے۔ مرزاقادیانی کے پیرو مسلمانوں کی مساجد میں نماز ادا نہیں کرسکتے۔ اپنی لڑکیوں کو ان کے نکاح میں نہیں دے سکتے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو کافر گردانتے ہیں۔ اردو میں قادیانی تحریک پر بہت کچھ لکھا جاچکا ہے۔ لیکن انگریزی زبان میں DIMENSIONS OF QADIANISM اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے۔ جس میں قادیانی فتنے کا ہر پہلو سے تجزیہ کیا گیا ہے۔ اور اس فرقۂ ضالہ کے مذموم عزائم کو آشکارا کیاگیا ہے۔ یہاں انگریزی خواں طبقہ میں اسے بہت پسند کیاگیا۔ نیز بیرونی ممالک میں بھی اسے خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔ کتاب کی مقبولیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اکثر احباب نے اس کا اردو متن میں ترجمہ کرانے کے لئے اصرار کیا۔ مشن نے اپنی بے سروسامانی کے باوجود اﷲتعالیٰ کا نام لے کر اس کام کا بیڑا بھی اٹھا لیا۔ اب یہ معمولی اضافے کے ساتھ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ رب العزت ہماری اس حقیر کوشش کو شرف قبولیت عطاء فرمائے اور اس کارخیر میں حصہ لینے والوں کو فلاح دارین سے نوازے۔ آمین!
اختر احسن