’’اور مسجد اقصیٰ وہی ہے جس کو بنایا مسیح موعود نے۔‘‘ (مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۲۷۹)
۱۶…ارض حرم ’’جو احباب واقعی مجبوریوں کے سبب اس موقعہ (جلسہ سالانہ) پر قادیان نہیں آسکے۔ وہ تو خیر معذور ہیں… لیکن جنہوں نے دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کے عہد واثق کا پاس کیا اور ارض حرم (قادیان) کے انوار وبرکات سے بہرہ اندوز ہونے… کے شوق میں دارالامان مہدی ٹھیک وقت پر آپہنچے۔ ان کی للہیت ان کا اخلاص فی الواقعہ قابل تحسین ہے۔‘‘
(اخبار الفضل قادیان ج۳ ص۷۴، مورخہ ۲۶؍دسمبر ۱۹۱۵ئ)
زمین قادیان اب محترم ہے
ہجوم خلق سے ارض حرم ہے
(درثمین ص۵۲)
۱۷…قادیان کا ظلی حج
’’چونکہ حج پر وہی لوگ جاسکتے ہیں جو مقدرت رکھتے اور امیر ہوں۔ حالانکہ ایسی تحریکات پہلے غرباء ہی میں پھیلتی اور پنپتی ہیں اور غرباء کو حج سے شریعت نے معذور رکھا ہے۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے ایک اور ظلی حج مقرر کیا۔ تاوہ قوم جس سے وہ اسلام کی ترقی کا کام لینا چاہتا ہے اور تاوہ غریب یعنی ہندوستان کے مسلماان اس میں شامل ہوسکیں۔‘‘
(اخبار الفضل قادیان ج۲۰ نمبر۶۶، مورخہ یکم؍ دسمبر۱۹۳۲ئ)
’’لوگ معمولی اور نفلی طور پر حج کرنے کو بھی جاتے ہیں۔ مگر اس جگہ نفلی حج سے ثواب زیادہ ہے اور غافل رہنے میں نقصان اور خطر۔ کیونکہ سلسلہ آسمانی ہے اور حکم ربانی۔‘‘
(آئینہ کمالات اسلام ص۳۵۲، خزائن ج۵ ص۳۵۲)
۱۸…قادیان کا بہشتی مقبرہ
’’صبح کو نماز کے لئے اٹھنے سے کوئی ۲۰،۲۵منٹ پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا ایک زمین اس مطلب کے لئے خریدی گئی ہے کہ اپنی جماعت کی میتیں وہاں دفن کی جائیں تو کہا گیا کہ اس کا نام بہشتی مقبرہ ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ جو اس مین دفن ہوگا وہ بہشتی ہے۔‘‘
(ملفوظات احمدیہ حصہ ہفتم ص۴۹۶،۴۹۷مرتبہ منظور الٰہی)
’’کشفی رنگ میں وہ مقبرہ مجھے دکھلایا گیا۔ جس کا نام خدا نے بہشتی مقبرہ رکھا ہے اور پھر