جاسوسی کی ابتدائی تبلیغ
’’قرین مصلحت سے کہ سرکار انگریزی کی خیرخواہی کے ایسے نافہم مسلمانوں کے نام بھی نقشہ جات میں درج کئے جاویں جو درپردہ برٹش انڈیا کو دارالحرب قرار دیتے ہیں… ہم امید رکھتے ہیں کہ ہماری گورنمنٹ حکیم مزاج بھی ان نقشوں کو ملکی راز کی طرح اپنے کسی دفتر میں محفوظ رکھے گی۔‘‘ (تبلیغ رسالت ج۵ ص۱۱، مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۲۲۷)
’’میں یقین رکھتا ہوں کہ ایک دن گورنمنٹ عالیہ میری خدمات کی قدر کرے گی۔‘‘
(تبلیغ رسالت ج۱۰ ص۲۸، اشتہار ۱۸؍نومبر ۱۹۰۱ئ، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۴۴۶)
’’غرض میں گورنمنٹ کے لئے بمنزلہ حزر سلطنت ہوں۔‘‘
(تبلیغ رسالت ج۶ ص۶۹، مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۳۷۱)
تبلیغ کا پول
’’سو مجھ سے پادریوں کے مقابل جو کچھ وقوع میں آیا ہے۔ حکمت عملی سے بعض وحشی مسلمانوں کو خوش کیاگیا ہے۔ میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ میں تمام مسلمانوں سے اوّل درجہ کا خیرخواہ گورنمنٹ انگریزی کا ہوں۔ کیونکہ مجھے تین باتوں نے خیرخواہی میں اوّل درجہ کا بنادیا ہے۔ والد مرحوم کے اثر نے، گورنمنٹ عالیہ کے احسانوں نے، خداتعالیٰ کے الہام نے، حضور گورنمنٹ عالیہ میں ایک عاجزانہ درخواست۔‘‘ (مندرجہ ضمیمہ تریاق القلوب ص ج، خزائن ج۱۵ ص۴۹۱)
مشترکہ فوائد
’’ہمارے فوائد اور گورنمنٹ کے فوائد متحد ہوگئے ہیں۔ جہاں جہاں یہ گورنمنٹ پھیلتی ہے۔ وہاں ہمارے لئے تبلیغ کا ایک میدان کھلتا ہے۔‘‘ (اخبار الفضل قادیان مورخہ ۱۹؍اکتوبر ۱۹۱۴ئ)
نرالہ تعلق ’’ہمارے حالات ہی اس قسم کے ہیں جو کہ گورنمنٹ اور ہمارے فوائد ایک ہوئے ہیں۔ گورنمنٹ برطانیہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہمیں قدم آگے بڑھانے کا موقعہ ملتا ہے۔‘‘
(خطبہ مرزامحمود قادیانی مندرجہ الفضل قادیان مورخہ ۲۷؍جولائی ۱۹۱۸ئ)
غیرممالک میں امداد
’’اگر ہم دیگر ممالک میں تبلیغ کے لئے جائیں تو وہاں بھی برٹش گورنمنٹ ہماری مدد کرتی ہے۔‘‘ (برکات خلافت ص۶۵)