ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
کہ ان چیزوں میں کچھ نہیں محض دھوکہ اور واہیات ہے ـ اور گو ان چیزوں کا تجربہ جو میں نے کیا یہ فی نفسہ مباح تھا کوئی گناہ نہ تھا مگر چونکہ اہل باطل ہی ان اعمال کو کرتے ہیں اور ان کے یہاں ان اعمال کا خاص طور پر مشغلہ ہے اس لئے میں جو اس عمل میں ذرا دیر مشغول رہا تو اس مشغولی سے مجھ کو اس قدر ظلمت محسوس ہوئی کہ اس ظلمت کی مجھ کو برداشت نہ ہو سکی اور میں پریشان ہو گیا ـ آخر میں نے چاہا کہ کس طرح اس ظلمت کو دفع کروں تو سوچا کہ اس ظلمت کی وجہ محض یہ ہے کہ اہل باطل کے ایک عمل کے اندر مشغولی رہی ہے ـ اور قاعدہ ہے کہ العلاج بالضد تو اہل نور کی صحبت اس کا علاج ہے پس کچھ عرصہ اہل نور کی صحبت میں بیٹھنا چاہیے تو اس وقت زندوں میں تو کوئی ایسا قریب موقع میں ملا نہیں کہ کچھ عرصہ تک اس کی صحبت اختیار کی جاتی لہٰذا پھر یہ کیا کہ بزرگوں کے مزارات پر گیا چناچہ وہاں تین کوس کے فاصلہ پر ایک بزرگ کا مزار ہے وہاں گیا تب وہ ظلمت رفع ہوئی ـ ناقل ملفوظ مذکورہ بالا ایک واقعہ مناسب مبحث مذکور کے عرض کرتا ہے کہ ایک شخص نے اپنے گھر کا حال حضرت والا سے عرض کیا کہ میری والدہ کا انتقال زچہ خانہ ہی میں ہو گیا تھا جس کی وجہ یہ ہوئی تھی کہ آنول نال باہر نہ آئی تھی اب جو شخص ان کی والدہ کو خواب میں دیکھتا ہے تو اسی طرح کہ ان کے بچہ ہوا ہے مگر پاک و صاف ہیں ـ اب سے کوئی سات ماہ کے قریب ہوئے میرے گھر میں بھی یہی خواب دیکھا اپنے متعلق کہ وہ زچہ خانہ میں ہیں اور آنول نال نہیں آئی اور پاک صاف ہیں اب آج صبح کا وقت کا قصہ ہے کہ میری بھاوج نے بھی جو آج کل میرے گھر کے پاس ہی ہیں میرے گھر میں کے متعلق یہی خواب دیکھا کہ وضع حمل میں گو بہت آسانی ہوئی ہے مگر آنول نال نہیں آئی ہے اور پاک صاف ہیں اور آج ہی دوپہر کا قصہ ہے کہ چونکہ احقر کے گھر میں وضع حمل قریب ہے اس لئے جو دائی بلائی ہوئی آئی اس نے بھی خواب میں دیکھا کہ آنول نال آدھا آیا ہے باقی ٹوٹ کر اندر رہ گیا ہے پھر بقیہ بھی آ گیا ہے اور احقر کے گھر میں اس خواب کا تذکرہ نہ اپنی بھاوج سے کیا نہ اس دائی سے اور ان بھاوج نے بھی اپنے خواب کا تذکرہ دائی سے نہ کیا تھا اور نہ دائی کو میرے گھر میں کی والدہ کا قصہ مذکورہ بالا معلوم تھا چونکہ ان خوابوں سے احقر کے گھر میں کے دل پر اثر ہے اس لئے عرض کئے گئے ـ حضرت حکیم الامتہ دام ظلہم العالی نے اس کا جواب تحریر فرمایا جس کا ایک ضروری حصہ