ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
میں صرف چھ شخص تھے تین تو وہ عامل اور ایک میں اور میرے ساتھ ایک مدرسہ کے مہتمم اور ایک مدرس عصر کے بعد یہ اجتماع ہوا ـ ان عاملوں نے ایک میز پر اس طرح وہ عمل کیا کہ دونوں ہاتھوں کو رگڑ کر میز پر رکھا اور ادھر متوجہ ہوئے ـ تھوڑی دیر کے بعد خود بخود میز کا پایہ اٹھا انہوں نے کہا کہ لیجئے اب روح آ گئی انہوں نے کہا کہ تمہارا کیا نام ہے معلوم ہوا کہ تجمل حسین ـ کوئی آواز نہ تھی کچھ اصطلاحیں مقرر تھی ان سے سوالات کے جوابات معلوم کرتے تھے اب لوگوں نے ایک مبتدع شخص کے لڑکے کی روح کو بلوایا اور اسی تجمل حسین کی روح کو مخاطب کر کے کہا کہ جاؤ اس شخص کی روح کو بلا لاؤ اور جب جانے لگو تو فلاں پایہ کو پھر اٹھا دینا ـ چناچہ فورا پایہ اٹھا معلوم ہوا کہ روح کو لینے گیا ہے ـ تھوڑی دیر بعد پھر پایہ اٹھا معلوم ہوا کہ جس روح کو بلایا تھا وہ بھی آ گئی ـ اب ایسی ہی اصطلاحوں میں اس لڑکے کی روح سے سوالات کرنا شروع کئے اور اس کی طرف سے ایسی ہی اصطلاحوں میں جوابات دیئے گئے ـ اب ہم نا واقف لوگ بڑی حیرت میں تھے کہ یہ کیا معاملہ ہے ان لوگوں نے مجھ سے فرمائش کی کہ اب آپ جس شخص کی روح کو بلوانا چاہیں تو ہم سے فرمائیں ہم اس شخص کی روح کو بلا دیں گے ـ چناچہ میں نے حافظ شیرازی رحمتہ اللہ علیہ کی روح کو بلوایا ـ وہی تجمل حسین سب روحوں کو بلا بلا کر لاتا تھا چناچہ اسی طرح پایا پھر اٹھا معلوم ہوا کہ حضرت حافظ بھی تشریف لے آئے ـ میں نے کہا السلام علیکم اصطلاح میں جواب ملا وعلیکم السلام پھر ان لوگوں نے مجھ سے کہا کہ آپ حضرت رحمتہ اللہ علیہ کا کچھ کلام پڑھئے ان کی روح خوش ہوگی چناچہ میں نے ان کی غزل الا یا ایھا لساوقی الخ پڑھی تو میز کا پایا بار بار اور جلدی جلدی اٹھنے لگا اس سے یہ سمجھا جانے لگا کہ گویا حافظ صاحب کی روح اپنا کلام سن کر خوش ہو رہی ہے اور وجد میں آ رہی ہے ہم لوگ بڑے تعجب میں تھے اور کوئی وجہ سمجھ میں نہ آتی تھی اتنے میں مغرب کا وقت ہو گیا نماز پڑھنے کے لئے اٹھے ہم تینوں نے آپس میں گفتگو کی کہ یہ کیا بات ہے اخیر میں یہ رائے قرار پائی کہ یہ سب کرشمے قوت خیالیہ کے معلوم ہیں ـ اب اس کا یہ امتحان کرنا چاہیے کہ جب وہ لوگ عمل کرنے لگیں تو ہم تینوں یہ خیال کر کے بیٹھ جاویں کہ پایہ نہ اٹھے مہتمم صاحب بولے کہ وہ لوگ مشاق ہیں ہم لوگوں کی کوشش ان کے مقابلہ میں کیا کارگر ہو سکتی ہے ـ میں نے کہا کہ تم ابھی سے ہمت نہ ہارو نہیں