ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
کیوں چھپانے لگا بلکہ وہ تو قصدا ٹوپی اتار اتار کر بیٹھے گا کہ دیکھ لو ہمارے بال کیسے دلکش ہیں تو جناب ہماری شریعت تو ایسی ہے کہ جس ادا کو دیکھئے وہی دلکش اور سراپا اس کی مصداق ہے ۔ زفرق تابقدم ہر کجا کہ مے نگرم کرشمہ دامن دل میکشد کہ جا ایجناست اور ان سب میں اشد طریقہ اہل شہبات کا ہے کہ احکام مٰیں شہبات نکالتے ہیں اور مبادی سے بے خبر رہتے ہیں مقاصد کے متعلق سوالات کرتے ہیں میں نے چھتاری کے ایک وعظ میں جس میں بہت سے جنٹلمین بھی شریک تھے شریعت مقدسہ کے متعلق جو شہبات دو ساوس پیدا ہوتے ہیں ان کا یہ علاج بتایا تھا کہ اللہ تعالٰٰی کے ساتھ محبت پیدا کرو کیونکہ وساوس کی قاطع محبت ہی ہے ۔ پھر میں نے اپنے اس قول پر یہ حجت قائم کی کہ فرض کیجئے کہ کیس کا کسی عورت پر دل آگیا اور اس قدر عشق بڑھا کہ اس کے راضی کرنے کی کوشش میں اس نے اپنا سارا مال ومتاع خرچ کر ڈالا اور یہ بک بینی ودو گوش رہ گیا مگر پھر بھی وہ ملنے پر راضی نہ ہوئی ۔ پھر خود بخود رحم کھا کر اس نے ایک دن کہ میرے ملنے کی اب ایک شرط ہے وہ یہ کہ ایک لنگوٹی باندھ کر بازار کے اس سرے تک سات پھیرے لگاؤ اس نے اس کو ہزار غنیمت سمجھا اور ایسا کرنے پر فورا آمادہ ہوگیا لیکن اس کے کسی خشک دماغ دوست نے اپنے نزدیک یہ خیر خواہانہ مشورہ دیا کہ بھائی ابھی ایسا کیوں کرتے ہو پہلے اس سے یہ تو پوچھ لو کہ بھائی آخر اس میں تری مصلحت کیا ہے میری تو خاصی رسوائی ہے اور تیری کوئی مصلحت نہیں پھر اس تجویز میں حکمت کیا ہے اب آپ ہی کیلئے کہ اگر وہ عاشق صادق ہے تو کیا اس مشورہ پر عمل کرے گا یا فورا اس کو چپ کرادے گا کہ ارے یہ کیا غضب کرتے ہو اگر کہیں اس نے سن لیا اور اس شرط کو بھی واپس لے لیا تو پھر میری توموت ہے ۔ ارے بھائی یہ تو سات پھیرے کہتی ہے میں چودہ پھیرے کرلوں گا میں پوچھتا ہوں کہ یہاں کون سی چیز ہے جو ایسے فعل پر بھی اس کو اعاکئے ہوئے ہے جو بہ ظاہر عقل کے بالکل خلاف ہے ۔ وساوس آنا تو کنا دوسرے نے دل میں وسوسہ ڈالنا چاہا تھا اس کو بھی رفع کردیا خبر یہ کس نے کیا محض محبت نے ۔ جب ایک عورت کے عشق میں یہ حال ہوجاتا ہے تو پھرمحبوب حقیقی کے عشق میں تو بدرجہ اولی ہونا چاہیے ۔ اسی کو مولانا فرماتے ہیں اور غیرت دلاتے ہیں ۔