ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
کی خدمت میں بھی مسائل پوچھنے کو حاضر ہوتا تھا چونکہ مولانا اس زمانہ میں محض عالم تھے طریق میں داخل نہ ہوئے تھے ان میں ایک طالب علمانہ شاخی بھی تھی ۔ حضرت شیخ آتے مولانا ان جولا ہے مرید سے کہتے لو میاں وہ تمہارے نچنیا پیر آئے ہیں ۔ نچنیا اس لئے کہتے کہ حضرت شیخ پر سماع میں وجد طاری ہوجاتا تھا جس کے اثر سے بے اختیار حرکت فرمانے لگتے تھے ۔ نچنیا کے لفظ سے اس بےچارے مرید کو بڑا رنج ہوتا لیکن ان کی شان میں بھی گستاخی نہیں کرسکتا تھا کیونکہ حضرت شیخ خود علماء کا بہت ادب کرتے تھے بہت وادر تو صبر کیا لیکن ایک دن ہمت کرکے چغلی کھاہی دی ۔ عرض کیا کہ حضرت نہ مولانا کو چھوڑے ہی بنتا ہے نہ ان کے پاس جانے ہی کو جی چاہتا ہے وہ حضرت کی شان میں ایک بہت ہی بے ادبی کا کلمہ کہتے ہیں ۔ پوچھنے پر اس نے وہی لفظ نچنیا کا نقل کردیا ۔ حضرت شیخ نے فرمایا کہ اب کی بار ایسا کہیں تو کہہ دہنا کہ جی ہاں حضور وہ ناچتے بھی ہیں اور نچاتے بھی ہیں ۔ وہ سن کر بڑا خوش ہوا کہ خیراب ان کی بات کا کوئی جواب تو ہے ۔ پھر قصدا مولانا کی خدمت میں گیا اور خود حضرت شیخ کا ذکر چھیڑا ۔ مولانا نے حسب عادت وہی کہا کہ تمہارے نچنیا پیر آگئے ۔ اس نے وہی حضرت شیخ کا سکھلایا ہوا جواب دے دیا کہ جی ہاں وہ ناچتے بھی ہیں اور نچاتے بھی ہیں ۔ بس یہ جواب سننا تھا کہ مولانا جلال الدین پر ایک کیفیت طاری ہوگئی اور کھڑے ہوکر رقص کرنے لگے اور بے تاب ہوکر کہنے لگے کہ مجھے شیخ کی خدمت میں لے چلو ۔ چنانچہ لوگ لے گئے بس خدمت میں پہنچتے ہی قدموں میں کر گئے اور عرض کیا کہ مجھے بیعت فرمالجئے حضرت شیخ نے ان کی درخواست قبول فرمالی پھر وہ کام میں لگ گئے کہ مجھے شیخ کی خدمت میں لے چلو ۔ چنانچہ لوگ لے گئے بس خدمت میں پہنچتے ہی قدموں میں کرگئے ۔ حتی کہ حضرت شیخ نے ان کی درخواست قبول فرمالی پھر وہ کام میں لگ گئے ۔ حتی کہ حضرت شیخ کے اجل خلفاء میں سے ہوئے ۔ ذکرو شغل میں جو حالت آپ پر طاری ہوئے وہ سب کتابوں مٰیں لکھے ہیں ۔ یا تو ایسے خشک عالم تھے یا پھر اتنے بڑے صاحب تصرف ہوئے کہ ان کی ایک حکایت ایک تقہ مولوی صاحب نے بیان کی کہ تھا نیسر ہندوؤں کی جگہ ہے وہاں ایک میلہ ہوتا تھا جس میں لاکھوں ہندو جمع ہوتے تھے حضرت مولانا جلال الدین نے ایک روز اپنے خدام سے فرمایا کہ یہ بات ہے یہاں اتنے ہندو کیوں جمع ہوتے ہیں ۔ عرض کیا کہ حضرت یوں تو یہ ان کا مذہبی میلا ہے لیکن اس میں ایک عجیب بات ہے جو زیادہ ہجوم کے باعث ہے ایک جوگی آتا ہے جو بہت مرتاض ہے اور صاحب ریاضت ہے ۔ اس میں یہ تصرف ہے کہ وہ زمین میں غوطہ لگاتا ہے یہاں غوطہ لگاتا