ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
ابتلاۃ ربھ فاکرمھ ونعمھ فیقول ربی اکرمن واما اذا ماابتلاہ فقدر علیہ رزقھ فیقول ربی امانن ۔ پھر فرماتے ہیں کہ کلا ہر گز نہیں یعنی کلے پر ایک چیت لگا ۔ ( یہ تفسیر نہیں حاصل تفسیر ہے ) جس کو دنیا کی نعمتیں زیادہ دی ہیں وہ کم محبوب ہے اور جس کو کم دی ہیں وہ زیادہ محبوب ہے ۔ کم اس لئے دی ہیں کہ وہ ہمارا ہی ہوار ہے ۔ عارف نے یہ راز سمجھا جاہل نہ سمجھا اور شکایت کرنے لگا کہ خدا کے اسرار کون سمجھ سکتا ہے ۔ اس لئے ان میں گفتگو کرنا گستاخی ہے ایک ۔ ایک مجذوب نے خوب کہا کہ کسی نے کسی واقعہ کے متعلق پوچھا کہ کب ہوگا بگڑ کر کہا میں کیا جانو ۔ کیا میں اللہ میاں کا رشتہ دار ہوں سر شتہ دار ہوں ۔ مجھے کیا خبر ایک بزرگ نے گھر کی حفاظت کے لئے ایک کتیا پال لی جب وہ بیائی تو ان بزرگ نے اس کے بچے ہونے کی خوش میں تمام شہر کی دعوت کی ۔ لوگ بزرگ کے بہت معتقد تھے حتی کہ بادشاہ بھی معتقد تھا ۔ اس کو بھی دعوت دی سب نے شرکت کو سمجھا ۔ ایک بزرگ تھے جو کسی مسجد میں موذن تھے وہ صاحب نسبت تھے اور صاحب مقام تھے ان بزرگ کے پاس آتے جاتے رہتے تھے اور آپس میں جو دوستانہ تھا ان کی دعوت نہیں کی ۔ بعد دعوت کے انہوں نے کہا کہ مجھے بڑی شکایت ہے کہ اپنی اس تقریب میں آپ نے سب کو پوچھا مجھے نہ پوچھا یہ دوستانہ شکایت کی اور کہا کہ کیا میرے اوپر آپ کی عنایت کم ہوگئی ۔ دیکھئے باوجود عارف ہونے کے اور ان بزرگ کے ہمراز ہونے کے ان کی بھی سمجھ میں اس تقریب میں نہ بلانے کا راز نہ آیا ۔ جب انہوں نے شکایت کی کہ عنایت کم ہوگئی تو وہ بزرگ بولے کہ توبہ توبہ کیا آپ کی شان میں ایسی گستاخی کرتا کہ کتیا کے بیانے میں آپ کو دعوت دیتا ۔ کتیا کے بیانے میں میں نے دنیا کے کتوں کی دعوت کی جب میرا بیٹا ہوگا اس کی تقریب میں آپ کو دعوت دوں گا ۔ کتیا کی تقریب میں تو کتوں ہی کو بلانا مناسب تھا لیجئے وہ عارف صاحب بھی نہیں سمجھے کہ اس نہ بلانے میں کیا راز ہے اب بتلایئے جب اللہ والوں کے اسرار سمجھ میں نہیں آتے تو اللہ کے اسرار کون سمجھ سکتا ہے ۔ ان میں خوض کرنا اپنا وقت ضائع کرنا ہے ۔ اتنی دیر سبحان اللہ کہتے تو قرب بڑھتا ۔ ایک لاکھ اسرار پر مطلع ہونے سے بڑھ کر ایک دفعہ سبحان اللہ کہنا ہے یہ احمق یوں سمجھتا ہے کہ میں محقق ہوگیا ۔ صاحب اسرار ہوگیا ارے کاش تو سبحان اللہ میں مشغول ہوتا تو تیرے لئے زیادہ اچھا ہوتا ۔ جب بندوں کے اسرار پر مطلع ہونا مشکل ہے تو اللہ تعالٰی کے