دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
باہم محبت پیدا ہونے کا نسخہ آپس میں ایک دوسرے کو ہدیہ دینے کی ترغیب فرمایا:ہدیہ دیا کرو، اس سے محبت پیدا ہوتی ہے۔ (ارشادات ومکتوبات حضرت مولانا محمد الیاسؒص:۵۹) فائدہ:یہ حدیث پاک کا مضمون ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’تَھَا دَوا تَحَابُّوْا(مؤطا مالک،باب ما جاء فی المہاجرۃ ص۳۶۵)یعنی آپس میں ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو، اس سے محبت پیدا ہوگی، اور ایمان والوں میں باہم محبت ہونا یہ شرعاً مطلوب اور ایمانی اوصاف میں سے ہے، پھر عام ایمان والوں سے عمومی انداز میں اہل ایمان کی محبت کافی ہے ،اور خاص تعلق والوں میں خصوصی محبت مطلوب ہوگی، جس درجہ کا تعلق اور تعلق کی جو نوعیت ہوگی اسی درجہ میں محبت مطلوب ہوگی۔ اور اسی درجہ میں محبت کے اسباب اختیار کرنا مثلاً ملاقات اور زیارت کرنا، ہدیہ دینا مطلوب ہوگا، اور جہاں محبت ممنوع اور مذموم ہوگی وہاں پر زیارت و ملاقات اور ہدیہ کا لین دین بلکہ سلام کی کثرت بھی ممنوع اور مذموم ہوگی، مثلاً اجنبیہ عورت سے پردہ لازم ہے،اور محبت ممنوع ہے، اس لیے ایسی عورتوں سے سلام اور ہدیہ کی کثرت بھی ممنوع ہوگی، رشتہ داروں مثلاً بھائی ، بہن، ماں باپ وغیرہ ان سب سے محبت مطلوب ہے، حق قرابت کی وجہ سے شرعی حکم بھی ہے، اس لیے ایسے رشتہ داروں سے محبت اور اس کے اسباب اختیار کرنا یعنی ان سے ملاقات کرنا ہدیہ دینا بھی مطلوب ہوگا،اور مثلاً دینداروں سے ربط تعلق و محبت مطلوب ہے، اس لیے دینداروں سے جن سے کوئی قرابت ورشتہ بھی نہیں ان کے ساتھ محبت کے اسباب اختیار کرنا، ان کی