دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
اپنے عیبوں کو دیکھو اور دوسروں کی خوبیاں تلاش کرو اور بیان کرو فرمایا: اس گاڑی کے دو پہئیے ہیں ، اپنی برائی اور دوسروں کی خوبی تلاش کرو، شکایت کا دروازہ بند کرو، نہ افرادکی، نہ امت کی، دوسروں کے عیب کی کوشش بے ہنری ہے، اور کام کو بے رونق کرنے والی چیزہے۔ ( ارشادات ومکتوبات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒص۳۵) فائدہ:حضرتؒنے اس ہدایت میں کامیابی کا راز بتلایاہے،اور آگاہ فرمایا ہے کہ کام کونقصان کس طرح پہنچ سکتا ہے، واقعہ یہی ہے کہ شیطان اسی راہ سے داخل ہوکر آپس میں اختلاف کراکر کام کو نقصان پہنچا دیتاہے،ہوتا یہ ہے کہ دوسرے نیک کاموں اور معمولات کے ساتھ دوسرے اوقات اور خصوصی ونجی مجلسوں میں دوسروں کی خوبی کے بجائے عیب تلاش کئے جاتے ہیں ،عیب جوئی پھر عیب گوئی ، پھر غیبت ، بدگمانی اور بدزبانی کا دروازہ کھلتا ہے، کبھی افراد کی کبھی جماعت کی، کبھی عوام کی کبھی خواص کی،کبھی کسی مقتدی کی کبھی کسی امام کی، بس یہی حرکت ہمارے کام کو نقصان پہونچادیتی ہے، ہم کو بجائے عیب کے دوسروں کی خوبیاں تلاش کرنا چاہئے اور اسی کا تذکرہ کرنا چاہئے، حضرت مولانامحمدالیاس صاحبؒ کی مبلغین کے لئے یہ خصوصی ہدایت ہے کہ دوسروں کی خوبیاں دیکھو اور اپنی برائی دیکھو، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔برائیوں کی اصلاح برائی بیان کرنے سے نہیں ہوگی فرمایا:دوسری بات یہ یادرکھو کہ مسلمانوں کی برائیوں کا انسداد ان کی