دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
¯عوت وتبÙ |
|
قناعت و سادی معاشرت اللہ کی بڑی نعمت ہے فرمایا:یہ قاعدہ کلیہ ہے کہ ہر آدمی کو چین اس چیز کے حصول سے ملتا ہے جس کی اسے رغبت اور چاہت ہو، مثلاً ایک شخص کو امیرانہ زندگی بیش قیمت کھانوں اور کپڑوں سے ہی رغبت ہے تو اس کو ان چیزوں کے بغیر چین و آرام نصیب نہیں ہوسکتا، لیکن جس کو چٹائی پر بیٹھنا، بوریئے پر سونا، سادہ لباس اور سادہ کھانا زیادہ مرغوب ہو ظاہر ہے کہ اس کو اسی میں زیادہ چین اورسکھ محسوس ہوگا، پس جن لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع میں سادہ معاشرت مرغوب ہوجائے اور ان کو اسی میں لذت اور چین ملنے لگے ان پر اللہ تعالیٰ کا بڑا انعام ہے کہ ان کا چین ایسی چیزوں سے وابستہ فرمادیا جو بے حد سستی ہیں اور جن کا حصول ہر غریب وفقیر کے لئے بہت آسان ہے، اگر بالفرض ہماری رغبت ان بیش قیمت چیزوں میں رکھ دی جاتی جو دولت مندوں ہی کو میسر آسکتی ہیں تو شاید عمر بھر ہم بے چین ہی رہتے۔ (ملفوظات حضرت مولانامحمدالیاس صاحبؒ ص۱ ۲ملفوظ:۱۲)راحت کی زندگی بھی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اس پر شکر کرنا چاہئے فرمایا:راحت نعمت ہے، ناقدری کے طور چھوڑنا کفران نعمت( یعنی اس نعمت کی ناقدری) ہے، اور اعلاء کلمۃ الحق میں باعث اجر ہے۔ (ارشادات ومکتوبات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒص۱۱) فائدہ:راحت اور آسانی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے بڑی نعمت ہے، ایک حدیث پاک میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب دو باتوں میں کسی ایک کا