دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم الحمدللّٰہ رب العلمین والصلاۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین محمد وعلی اٰلہ واصحابہ اجمعین باب۱ دعوت وتبلیغ کے فوائد وثمرات حاصل کرنے کے لئے اس کے ارکان وشرائط کی رعایت کرنا ضروری ہے حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کاندھلویؒ نے ارشاد فرمایا: تبلیغ کے لئے کچھ ارکان اور کچھ شرائط ہیں ، جس قدر ان کی رعایتیں صحیح ہوں گی تو اس میں اس قدر خدا کی خدائی کا تماشا دیکھیں گے کہ بس ان کاکیا ذکر کیا جائے۔(مکاتیب حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ ص۱۰،مکتوب ۱) فرمایا:اس (تبلیغی کام) کی وقعت اور اس کے بارے میں وارد شدہ اخبار وآثار وآیات پر نظر رکھتے ہوئے اور ان پر یقین کی کوشش کرتے ہوئے، ان کے آداب کی رعایت کرنے پر اس کا منتج ہونا موقوف ہے۔ (مکاتیب حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ ص۱۷،مکتوب ۱) فائدہ: یعنی اس کا م کے صحیح نتائج اور فوائد اس پر موقوف ہیں کہ اس کے آداب اور حدود وقیود کی رعایت کرتے ہوئے کام کیا جائے، تب جاکرپورافائدہ ہوگا ورنہ نہیں ۔(مرتب)