دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
کرے تو سمجھ لو کہ اس کا قلب عظمت ومحبت سے خالی ہے، اس کو عظمت کا دھوکہ ہے شیطان نے اس کو بہکا رکھا ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحیح فہم عطا فرمائے۔فکر اور مراقبہ کی حقیقت اور اس کے کرنے کا طریقہ حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں : فکر کوئی بڑی چیز نہیں ہے، تنہائیوں میں بیٹھ کر اپنے نفس سے یہ کہنا کہ قطعاً یہ چیز اللہ کو راضی کرنے والی ہے اور موت جو یقیناً ایک آنے والا وقت ہے تیری نفسانی زندگی کو قطعاً درست کرنے والا ہے۔ اور اَلدَّالُ عَلَی الْخَیْرِ کَفَاعِلِہِ( یعنی نیک کام کی رہنمائی کرنے والا اور اس کا ذریعہ بننے والا بھی اس نیک کام کے کرنے والے کے حکم میں ہے)کو سچ سمجھ کر اس نکلنے کی وجہ سے جتنی نیکیاں وجود میں آئیں ،یا آسکنے والی ہوں ان سب کو جمع کرکے اللہ کی خوشنودی کو اس کے ساتھ وابستہ ہونے پر نفس کو خطاب کرکے بتکلف یقین کرنا، بس اسی کا نام فکر ہے۔ ( مکاتیب حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۱۹ مکتوب۲)تکبر ایک مہلک مرض ہے، متکبرجنت میں نہیں جائے گا فرمایا: جنت متواضعین ہی کے لئے ہے، انسان میں اگر کبر کا کوئی حصہ ہے تو پہلے اس کو جہنم میں ڈال کر پھونکا جائے گا جب خالص تواضع رہ جائے گا تب وہ جنت میں بھیجا جائے گا، بہرحال کبر کے ساتھ کوئی آدمی جنت میں نہیں جائے گا۔ (ملفوظات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۷۲ملفوظ:۷۹)