دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
¯عوت وتبÙ |
|
کرتا ہوں تو منجملہ دیگر عہدوں کے اس بات کا بھی عہد لیتا ہوں کہ اللہ کے احکام کا یعنی ہر وقت مسائل واحکام کا خاص لحاظ رکھنا، کیونکہ یہ احکام وہ ہیں جو اللہ کی ذات سے چلے ہوئے یعنی بذریعہ وحی اللہ نے ان احکام کو نازل فرمایا ہے، اس کی صفات میں رنگے ہوئے ہیں ، آسمان کی برکات لئے ہوئے ہیں ، ان احکام شرعیہ کو معمولی مت سمجھو، ایک تو آسمان کی برکت لئے ہوئے ہیں ، دوسرے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے واسطے سے ہم تک پہنچے ہیں ، اس لئے ان احکام ومسائل میں خیر ہی خیر ہے۔ حضرت فرمارہے ہیں کہ میں بیعت میں اپنے مریدوں سے اس کا بھی عہد لیتا ہوں کہ احکام شرعیہ کی اہمیت سمجھو ، اس کو سیکھو اور اس کے مطابق عمل کرو۔وہ مطلوبہ صفات جن کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے فرمایا: ذکر، مراقبہ، فکر، خشیت، ایمان، احسان، عمل، احکام، علوم صوفیوں کے یہاں اس کو صفت احسان کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی عظمت کا دھیان کرتے ہوئے اس کا حکم ادا کیا جائے۔ (ارشادات ومکتوبات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۹۸) فائدہ:ہر انسان سے تین چیزوں کا مطالبہ ہے، ایمان، اسلام، احسان، ایمان کہتے ہیں دل سے ماننے کو یعنی توحید ورسالت اور ملائکہ ورسل اور آسمانی کتابوں اور یوم آخرت، جنت، دوزخ پرایمان لانے اور دل سے تسلیم کرنے کو، اور اسلام کہتے ہیں جسمانی اعضاء سے ان احکام پر عمل کرنے کو جن کو شریعت نے مطالبہ کیا ہے، اور احسان کہتے ہیں تمام کاموں کو صرف اللہ کی رضا کے واسطے کرنے کو ،ایمان کا تعلق دل سے ہے، اسلام کا تعلق اعضاء سے، اور احسان کا تعلق للہیت یعنی اخلاص