دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
کی ( یعنی ہمت سے علم حاصل کرنے کی) ضرورت ہوتی ہے۔ فرائض کا ادا ہونا صحبت اہل اللہ بذریعہ علم وعمل ، احیاء سنت نبویہ، جہد وذکر سب سے پہلا فرض ہے۔(ارشادات ومکتوبات حضرت مولانامحمد الیاس صاحب ص۹۳) صحبت سب سے بڑی چیز ہے، جو علوم صحبت کے ذریعہ سے آئیں گے، وہ ہرگز کتابوں کے ذریعہ سے نہیں آئیں گے۔ (ارشادات ومکتوبات حضرت مولانامحمد الیاس صاحب ص۹۶)مشائخ اور بزرگوں سے محبت اللہ سے محبت کا ذریعہ ہے فرمایا: مومن کا قلب ایک بڑی چیز ہے، اس کا اثر آپ ویسا ہی دلوں پر پہنچے گا جیسا کہ برخلاف اس کے کافر کے دل کا خراب اثر اُس کے تعلق رکھنے والے پر پڑتا ہے، اس واسطے بزرگوں سے محبت باعث ہوگی اللہ سے محبت ہونے کا۔ (ارشادات ومکتوبات حضرت مولانامحمد الیاس صاحب ص۱۰۴) فائدہ:انسان کا دل اللہ تعالیٰ نے ایسا بنایا ہے کہ وہ دوسروں کے دل کو متاثر بھی کرتا ہے اور دوسروں کے دلوں سے خود متأثر بھی ہوتا ہے،ایک انسان کے قلب کا عکس دوسرے انسان کے قلب پر پڑتا ہے،یہ فطری بات ہے کہ جن کے دلوں میں دنیا کی محبت بھری ہوئی ہے ان کے پاس بیٹھیں گے تو آ پ کے دلوں میں بھی دنیا کی محبت آجائے گی، کافروں فاسقوں کے دل گندے اور خراب ہوتے ہیں ان کی صحبت میں بیٹھنے سے ہمارے بھی دل گندے اور خراب ہوجائیں گے، اللہ والوں ، بزرگوں اور مشائخ کے قلوب اللہ تعالیٰ کی محبت سے منور ہوتے ہیں ان کی صحبت میں بیٹھنے اور ان سے محبت وتعلق رکھنے کے نتیجہ میں آپ کے دل بھی اللہ تعالیٰ کی محبت سے معمور ومنور ہوجائیں گے، اسی واسطے اہل اللہ سے تعلق رکھنے، محبت کرنے اور ان کی صحبت میں