دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
مبتلا ہوسکتے ہیں ، اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے،اس رسالہ میں بھی دعوت وتبلیغ کے اصول وآداب جن کو مولانامحمد الیاس صاحبؒ نے متفرق موقعوں میں بیان فرمایا ہے جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے، حکیم الامت حضرت تھانویؒ کے افادات پر مشتمل کتاب ’’دعوت وتبلیغ کے اصول وآداب‘‘ اس موضوع پر نہایت اہم اور مفید اور جامع کتاب ہے، کام سے لگے ہوئے حضرات کو اس کتاب سے خاص طورپرفائدہ اٹھانا چاہئے، حضرت مولاناعمر صاحبؒ پالنپوریؒ نے مرکز نظام الدین میں پوری کتاب کو از اول تا آخر سنا اور بہت پسند فرمایااور ان کے مرتب کو شکریہ کا خط لکھا اسی طرح حضرت مولانا صدیق احمد صاحب باندویؒنے اس کتاب کی بہت تعریف فرمائی ہے اور استفادہ کی ترغیب فرمائی ہے۔ہماری تحریک کا اولین اصول دینی بھائیوں کی خدمت کے لئے اپنے کو ذلیل کرنا مقام عبدیت ہے فرمایا:بھائیو!مؤمنین کی خدمت ، عبدیت کا اصل مقام ہے، عبدیت کیا ہے؟ مؤمنین کے لئے (یعنی ایمانی بھائیوں کے لئے) ذلیل ہونے کی عزت کو حاصل کرنا، یہی ہماری تحریک کا اولین اصول ہے، اور یہ ایک ایسا اصول ہے کہ کوئی اجتہادی (یعنی علماء کرام ) تقلیدی (یعنی عوام الناس) یامادی (یعنی جولوگ ہرکام کو دولت یا دنیا کے حصول کے لئے کرتے ہیں ، کوئی بھی) اس کی تردید نہیں کرسکتا۔ (مولانامحمدالیاس صاحبؒ اور ان کی دینی دعوت ص۱۶۲)