دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
کاموں کے نہ ہوسکنے کا بھی باعث بن جاتی ہے، تو اس قسم کی چیزوں کی تلافی کے لئے بھی ہر اچھے کام کے ختم پر استغفار کرنا چاہئے۔ (ملفوظات حضرت مولانامحمدالیاس صاحبؒ ص۳۸ملفوظ:۳۴)فتنے کیسے دبیں ؟ عیبوں کی پردہ پوشی کیجئے اور سخاوت کی عادت ڈالئے فرمایا:پرانے کام کرنے والوں سے تعلق رکھو، کچھ اوقات کی قربانی کیجئے، اس تحریک سے بہت سے فتنہ دب گئے۔ (ارشادات ومکتوبات حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ ص۲۱) اگر خرابیوں کے ساتھ نظر اندازی وپردہ پوشی اور خوبیوں کے ساتھ پسندیدگی اورا عزاز کا مسلمانوں میں رواج پیدا ہوجائے تو بہت سے فتنے دنیا سے اپنے آپ اٹھ جائیں ۔ مومنین کا آپس میں حسن ظن حق تعالیٰ کے جود وسخاکے دہانے کھلوانے کے لئے بہترین مفتاح رحمت ہے۔ (ارشادات ومکتوبات حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ ص۳۱) فائدہ:حضرتؒ نے اپنے تبلیغی کام کرنے والوں کو ایسی ہدایت اور نصیحت فرمائی ہے کہ اگر اس کے مطابق عمل کیا جائے تو آج بھی اس تحریک سے بے شک فتنے دب جائیں اور دشمن دوست بن جائیں ،غیر اپنے ہوجائیں ، آپ نے سارے تبلیغی کام کرنے والوں کو ہدایت دی ہے کہ چھوٹے بن کر رہو، پرانے کام کرنے والوں سے ربط رکھو، وقت نکال کر ان کے پاس جاؤ، کچھ وقت کی قربانی دو، کوئی بھی فرد ہویا جماعت ان کی خرابیوں اور عیبوں پر نظر مت ڈالو،بلکہ اس کی پردہ پوشی کرو، ان کے کمالات اور خوبیوں پرنظر رکھو،اور اسی کا تذکرہ کرو، ایک دوسرے سے حسن ظن رکھو اور