دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
باب ۳ اتباع سنت کے بغیر کامیابی نہیں ہوسکتی فرمایا:اتباعِ رسول صلی اﷲ علیہ وسلم صرف کامیابی کا راستہ ، تبلیغ کی صلاحیت سنتوں پر عمل کرنے میں ہے، خواہ چھوٹی ہی ہوں ۔ (ارشادات ومکتوبات حضرت مولانا محمد الیاسؒص:۴۰-۴۱) فائدہ:اس ارشاد میں حضرتؒ نے اتباع سنت کی ضرورت اور اس کی اہمیت پر زور دیا ہے کہ کامیابی کا واحد راستہ اتباع سنت ہے، تبلیغی احباب کو خاص طور پر توجہ دلائی ہے کہ ہر کام میں اتباع سنت کا اہتمام کریں اس کے بغیر تمہارے اندر تبلیغ کی صلاحیت اور استعدادبھی نہیں پیدا ہوسکتی، جو ہوگی وہ صرف ظاہری اور رسمی ہوگی، حقیقی تبلیغ اتباع سنت کے اہتمام کے بغیر نہیں ہوسکتی۔ سنت خواہ چھوٹی ہو یا بڑی ہر سنت کا اہتمام ضروری ہے، سنتوں کا تعلق عبادات سے ہو یا معاملات و معاشرت اور اخلاق و حقوق العباد کی ادائیگی سے، زندگی کے تمام شعبوں میں رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی سنتوں کو معلوم کرکے عمل کرنا ضروری ہے، مثلاً روز مرّہ کی زندگی میں کھانے پینے ، سونے جاگنے کی سنتیں اور دعائیں ، معاشرت کی سنتیں یعنی گھر والوں ، بیوی بچوں کے ساتھ برتاؤ، رشتہ داروں سے تعلقات رکھنے، بیماروں کی عیادت کرنے کی سنتیں ، معاملات ، یعنی قرض کے لین دین، بیع و شراء وغیرہ کی سنتیں ، الغرض زندگی کے ہر شعبہ کی سنتوں کو معلوم کرکے عمل کرنا ضروری ہے، البتہ شریعت نے یہ آسانی دی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جو سنتیں ایسی ہیں جن کا تعلق عادات سے اور آپ کی طبعی پسندیدگی سے ہے مثلاً یہ کہ آپ کو کھانے میں لوکی، کدو پسند تھا، پینے میں ٹھنڈا پانی پسند تھا وغیرذلک، ایسی