دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
نفس سے لڑنا سیکھو فرمایا: نفس سے لڑنا سیکھو۔ نفس کے واسطے غصہ کرنے سے بچو، بلکہ غصہ اللہ کے واسطے کرو۔ (ارشادات ومکتوبات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۲۲) فائدہ:حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ نے اپنے متعلقین اور تبلیغ سے منسلک حضرات کو ایک ایسی بات کی طرف تو جہ دلائی ہے جس کا تعلق تصوف یعنی اصلاح باطن اور تزکیہ نفس سے ہے، اور تزکیہ نفس بھی نبی کی بعثت کے مقاصد میں سے ہے اور نبیوں والا کام ہے، جس کا حاصل یہ ہے کہ طاعات اور معاصی دو طرح کے ہیں ظاہری اور باطنی،ظاہری طاعت کو کرنا اور اسی طرح ظاہری معاصی سے بچنا تو آسان ہوتا ہے، لیکن باطنی طاعات کو کرنا اورباطنی گناہوں سے بچنے کی طرف بسا اوقات آدمی کا ذہن نہیں جاتا، باطنی معصیت میں مبتلا ہونے کے باوجود اس کو اس کا احساس نہیں ہوتاکہ ہم کس معصیت میں مبتلا ہیں بلکہ حقیقت سے ناواقفیت کی وجہ سے کبھی باطنی معصیت کو طاعت اور طاعت کو معصیت سمجھ بیٹھتا ہے، کبھی کسی عمدہ خصلت کو بری خصلت اور شر سمجھ کر مایوس ہونے لگتا ہے، خود صحابہ کرام کو ایسے حالات کثرت سے پیش آئے، ایک صحابی سے آپ نے فرمایا تھا کہ تمہارے اندرزمانۂ جاہلیت کی خصلت ہے، ان صحابی کو تعجب ہوا کہ میرے اندر اور اس بڑھاپے میں ؟… اس طرح کے حالات ہر ایک کی زندگی میں پیش آسکتے ہیں ، ایسے موقع پرضرورت ہوتی ہے کسی شیخ کی رہبر ی حاصل کرنے کی، یہی حاصل ہے تصوف کا اور یہی مقصد ہے پیری مریدی کا،کہ مرید اپنے حالات شیخ سے عرض کرتا ہے اور شیخ حالات سُن کر صحیح رہنمائی کرتا ہے، مثلاً گھر میں بیوی سے تکرار ہوئی، غصہ گرمی کی