دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
تقریظ حضرت مولانامحمدطلحہ صاحب دامت برکاتہم فرزند وجانشین شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریاصاحبؒ باسمہ سبحانہ وتعالیٰ! اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لئے نبیوں کو بھیجنے کا سلسلہ قائم فرمایا، جن میں سب سے آخری نبی جناب محمد رسول اللہﷺ تشریف لائے، آپ نے ہدایت کی محنت کی اور صحابہ کرام کو اسی محنت پر لگایا جس میں تبلیغ، تعلیم، تزکیہ،تینوں باتیں شامل تھیں ، مسجد نبوی میں یہ تینوں کام ہوتے تھے، ہمارے تمام اکابر انہیں تینوں کاموں کو کرتے رہے، حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ نے بھی انہیں تینوں کاموں کو کیا اور سب کی اہمیت بتلائی۔ عزیزم مولوی محمد زید سلمہ مظاہری (استاذ حدیث دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ) نے حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کے تمام ملفوظات وارشادات کو یکجا کیا اور مرتب کرکے دعوت وتبلیغ کا کام کرنے والوں پر بڑا احسان کیا کہ اس میں تبلیغ والوں کے لئے حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی ہدایتوں اور نصیحتوں کو جمع کردیا، ان ہدایتوں کے مطابق اگر یہ کام کیا جائے گاتو تمام طرح کی گمراہیوں اور فتنوں سے محفوظ رہے گا، دعوت وتبلیغ کا کام کرنے والوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے،اللہ تعالیٰ مفتی محمد زید صاحب کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے کام میں برکت عطا فرمائے اور امت کے لئے اس کتاب کو نافع بنائے۔ محمد طلحہٰ کاندھلوی ۱۰؍رمضان ۱۴۳۵ھ