دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
مال کے علاوہ باطنی قوت اور صلاحیت بھی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کاحکم اسی سلسلہ میں فرمایا:’’وَمِمَّا رَزَقْنٰھُمْ یُنْفِقُونَ‘‘ کو صرف مال ودولت سے مخصوص کرنے کی کوئی وجہ نہیں ، بلکہ اللہ تعالیٰ نے ظاہر وباطن کی جو قوتیں ہم کو دی ہیں ، مثلاً فکر ورائے اور ہاتھ پاؤں یہ سب بھی اللہ تعالیٰ کا عطیہ ہیں اور اللہ کے کاموں میں اور اس کے دین کے لئے ان چیزوں کا استعمال کرنا بھی اس میں شامل ہے۔ (ملفوظات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۱۵۶ملفوظ:۱۳۳)بزرگوں اور مشائخ کی خدمت کس نیت سے کرنی چاہئے فرمایا: شیخ کی خدمت اس لئے اور اس نیت اور ارادہ سے کرنی چاہئے کہ اس کے ذریعہ عادت اور مشق ہوجائے اللہ کے بندوں کی خدمت کی۔ پھر فرمایا:نیت کے ساتھ عباد مومنین کی خدمت، سیڑھی ہے عبدیت کی (یعنی اللہ کے نیک بندوں کی خدمت سے حق تعالیٰ عبدیت یعنی تواضع کی صفت پیدا کردیتا ہے)۔(ملفوظات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۱۵۷ملفوظ:۱۸۸)کمال محبت اور کمال مناسبت کی علامت فرمایا: حقیقی محبت کا اقتضایہ ہوتا ہے کہ محب اور محبوب کے جذبات اور خواہشات تک میں کامل اتحاد ہوجاتا ہے، میرے بھائی مولانامحمد یحییٰ صاحب ؒ کا یہ حال تھا کہ باوجود یکہ وہ خانقاہ سے دور رہتے تھے لیکن بارہا ایسا ہوتا کہ اچانک ان کے دل میں خانقاہ جانے کا تقاضا پیدا ہوتا اور وہ فوراًچل دیتے اور جب دروازہ