دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
¯عوت وتبÙ |
|
رہنے کی بڑی اہمیت ہے، قرآن وحدیث میں مختلف موقعوں میں اس کا حکم دیا گیا ہے، اسی کی ہدایت حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ بھی فرمارہے ہیں ۔تصوف کی کتابیں بھی مطالعہ میں رکھیئے بزرگوں اور مشائخ کی صحبت میں رہنے کے آداب کا خلاصہ حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں : آداب کے واسطے آپ مولوی ……وغیرہ ذی بصیرت علماء سے کتابیں دریافت کرکے مطالعہ کرتے رہیں ، مختصر یہ کہ: ہیبت اورعظمت اور محبت کے ساتھ چھوٹے سے چھوٹے وہاں کے رہنے والے کے ساتھ محبت رکھتے اور اغراض بچاتے ہوئے، اور صفات حمیدہ پر جو کہ واقعی ہیں ان پر نظر جمائے ہوئے وقت گذارنے کا نام ادب ہے۔ ( مکاتیب حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۹۴)تبلیغی حضرات خانقاہوں میں جاکر اصول وآداب کا لحاظ کرتے ہوئے مشائخ سے فیض حاصل کریں فرمایا: میری ایک پرانی تمنا ہے کہ خاص اصول کے ساتھ مشائخ طریقت کے یہاں یہ جماعتیں آداب خانقاہ کی بجا آوری کرتے ہوئے، خانقاہوں میں فیض اندوز ہوں ، جس میں باضابطہ خاص وقتوں میں حوالی ( اطراف) کے گائوں میں تبلیغ بھی جاری رہے۔ ( مولانامحمد الیاس صاحبؒ اور ان کی دینی دعوت ص۱۲۵)