دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
باب۷ اکرام علماء ومشائخ دعوت وتبلیغ میں بنیادی چیز احترام علماء اور عزت مسلم ہے فرمایا:ہمارے طریقۂ تبلیغ میں عزت مسلم اور احترام علماء بنیادی چیز ہے،ہرمسلمان کی بوجہ اسلام کے عزت کرنا چاہئے،اور علماء کا بوجہ علم دین کے بہت احترام کرنا چاہئے۔ (ملفوظات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۵۷ملفوظ:۵۴)جن کے ذریعہ دین ہم تک پہنچا ہے ان سے محبت کرنا اور ان کا شکر اداکرنا ضروری ہے فرمایا:دین کی نعمت جن وسائط سے ہم تک پہنچی ان کا شکر واعتراف اور ان سے محبت نہ کرنا محرومی ہے، مَنْ لَّمْ یَشْکُرِالنَّاسَ لَمْ یَشْکُرِ اللّٰہَ۔ (جس نے اپنے محسن لوگوں کا شکر ادا نہیں کیا اس نے اللہ کا بھی شکر ادا نہیں ، یعنی اپنے محسنین کا شکر ادا کئے بغیر اللہ کا شکر ادا نہیں ہوسکتا) اور اسی طرح ان ہی کو اصل کی جگہ سمجھ لینا بھی شرک اور مردودیت کا سبب ہے، وہ تفریط ہے اور یہ افراط ہے،اور صراط مستقیم ان دونوں کے درمیان ہے۔ (ملفوظات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۱۲۳ملفوظ:۱۴۸) فرمایا:اپنے بڑوں سے (یعنی اہل علم سے) دین کو قدر کے ساتھ لو،اور اس