دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
باب۶ دین وشریعت کے تین اہم شعبے شریعت، طریقت، سیاست تبلیغ نام ہے تینوں کو لے کر چلنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کا فرمایا:مذہب کے اہم اور بڑے تین شعبے ہیں شریعت، طریقت، سیاست اس طریق تعلیم وتعلم اور اس طرز تبلیغ کے اصول کی پابندی کرنے سے ان تینوں کے علوم بھی تدریجاً حاصل ہوتے رہتے ہیں ، اور صرف علوم نہیں بلکہ ساتھ ساتھ ہر ایک علم کا عمل بھی آتا رہتا ہے، گویا تینوں کے علوم مع عمل کے بڑھتے رہتے ہیں ۔ یہ (تبلیغی) کام شریعت، طریقت، سیاست کے علوم مع عمل کے لئے ہیں ۔ (ارشادات ومکتوبات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۱۲)تصوف اور دل کی صفائی کی ضرورت تصوف کا خلاصہ اور اس کی حقیقت فرمایا:تصوف کا خلاصہ دل کا جاگنا ہے۔ دل آئینہ ہے،اس میں خدا نظر آتا ہے، لیکن اس آئینہ کو صاف کرتا رہے، یعنی صفات رذیلہ سے پاک کرنا چاہئے، صفات محمودہ اپنی عادت بنانا چاہئے، بس پھر صفات رذیلہ کو دور کرنے کے لئے خدمت خلق ہے۔ شکستہ دلوں کی خدمت کرنا عرش عظیم کی کھڑکیاں ہیں ۔ بوستاں کے دیباچہ کے اشعار اخیرہ کے مطابق دل کی صفائی کرنا چاہئے۔