دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
باب۲ تبلیغی کام کرنے اور سیکھنے سے متعلق چند ضروری ہدایتیں اور اصول وآداب فرمایا:جولوگ ہماری اس تبلیغ کاکام اور طریقہ سیکھنے کے لئے نظام الدین آنا چاہیں ، ان کو یہ چند باتیں ضرور پہلے ہی سے اچھی طرح ذہن نشین کرادی جائیں : (الف) زیادہ سے زیادہ وقت نکال کے آئیں ۔ (ب)ایک دو ہی دفعہ کی آمد کو کافی نہ سمجھیں بلکہ آتے رہاکریں ۔ (ج)یہ ارادہ کرکے آئیں کہ نظام الدین میں پڑا رہنا نہیں ہوگا، بلکہ ہدایت کے مطابق جابجا پھرنا ہوگا، ہاں اس اثناء میں کبھی کبھی نظام الدین رہنا بھی ہوگا۔ (د)یہ بھی اچھی طرح ان کے ذہن نشین کرادیا جائے کہ جس وقت ان کے کچھ رفقاء واپسی کا ارادہ کرنے لگیں اور ان کی دیکھا دیکھی ان کے دلوں میں بھی واپسی کی خواہش پیدا ہونے لگے تو ایسے وقت میں اپنی خواہش پر نہ چلنے اور ہمت اور عزیمت کے ساتھ کام میں لگے رہنے کا اجربے حد وحساب ہے، اور ان واپس نہ ہونے والے اصحاب عزیمت کی مثال ان مجاہدین فی سبیل اللہ کی سی ہے جو ایسے وقت میں میدان جہاد میں ڈٹے رہیں ، جب کہ ان کے دائیں بائیں کے لوگ بھاگ کھڑے ہوئے ہوں ۔ (ہ) یہ بھی بتادیا جائے کہ اس راہ میں بہت سے مکارہ (تکالیف ومصائب اور خلاف مزاج امور) پیش آئیں گے، اور آخرت میں اجر ان مکارہ ہی کی نسبت سے ملے گا۔ ( ملفوطات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۷۹،ملفوظ :۹۵)