دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
اپنے سے افضل سمجھتے ہوئے خفیہ طریقہ سے امداد کی جائے (۴) مالی امداد کے آداب میں سے ایک یہ بھی ہے کہ نہایت مخفی طور پر اورعزت واحترام کے ساتھ دیا جائے اور دینے والے کو امراء خدمتِ دین میں مشغول غرباء کے قبول کرلینے کو ان کا احسان سمجھیں اور ان کو اپنے سے افضل سمجھیں کہ باوجودیکہ غربت وعسرت کے وہ دین کے لئے گھر سے نکلے ہیں ، دین کے لئے گھر سے نکلنا صفت ہجرت ہے، اوران کی مدد کرنا صفت نصرت ہے، اور’’ انصار‘‘ کبھی ’’مہاجرین‘‘ کے برابر نہیں ہوسکتے۔زکوٰۃ وصدقات کے علاوہ ہدیہ دینے کی زیادہ کوشش کیجئے (۵)اس راہ میں کام کرنے والوں کی مدد زکوٰۃ وصدقات سے زیادہ ہدیہ کی صورت میں کی جائے، زکوٰۃ وصدقات کی مثال ہانڈی کے میل کچیل اور اجزاء ردّیہ کی سی ہے کہ اس کو نکالنا ضروری ہے ورنہ ساری ہانڈی خراب رہے گی، اور ہدیہ کی مثال ایسے سمجھو جیسے کہ تیار کھانے میں خوشبو ڈالی جائے، اور اس پر چاندی سونے کے ورق لگادیئے جائیں ۔جو لوگ اللہ کے راستہ میں نکلے ہوئے ہیں ان کے گھر وں میں جاکر خبر لیجئے اور ان کی مدد کیجئے (۶)دین کے لئے گھر سے نکلنے والوں کی مدد کی ایک اعلیٰ صورت یہ بھی ہے کہ ان کے گھر والوں کے پاس جاکر ان کے سوداسَلف اور ان کی ضرورتوں کی فکر کریں ، اور ان کو آرام پہنچانے کی کوشش کریں ، اور انہیں بتائیں کہ تمہارے گھر کے