دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
مقروض تنگدست کو مہلت دینے کا ثواب اسی طرح قرض دینے کے بھی بہت سے فضائل ہیں ، مثلاً جس وقت قرض کی مدت پوری ہوجائے اس کے بعد تنگ دست مقروض کو اگر مہلت دی گئی، تقاضا نہ کیا گیا تو ہر دن صدقہ کا ثواب ملتا ہے۔ (ملفوظات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۶۲ملفوظ:۶۴) فائدہ:یہ مضمون ایک حدیث پاک میں آیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تنگ دست مقروض کو مہلت دینے سے ہر دن اتنے صدقے کا ثواب ملتا ہے ۔ (مسند احمد ص:۴۴۲ج۴ عن عمران بن حصین) اورایک حدیث پاک میں آیا ہے کہ صدقہ کا ثواب دس گناہ ہوتا ہے اور حاجت کے وقت کسی کو قرض دینے کا ثواب اٹھارہ گناہ ہوتا ہے، یعنی قرض کا ثواب صدقہ سے بھی بڑھ کر ہے کیونکہ قرض ضرورت مند آدمی ہی لیا کرتا ہے۔ (ابن ماجہ باب القرض عن انس ص۴۲۱،ج۲،حدیث نمبر۲۴۳۱،بیروت)اللہ کے راستہ میں خرچ کرنے پر دنیوی برکات کا بھی وعدہ فرمایا:انفاق فی سبیل اللہ (راہ خدا میں خرچ کرنے) پرنصوص میں دنیوی برکات کا جو وعدہ کیا گیا ہے وہ اس کا ’’اجر‘‘ نہیں ہے، نیکیوں کے اصل اجر کا تو عالم تحمل ہی نہیں کرسکتا، وہاں کی خصوصی نعمتوں کی برداشت یہاں کہاں ؟ اس دنیا میں تو پہاڑ جیسی سخت مخلوق اور حضرت موسیٰ علیہ السلام جیسے جلیل القدر پیغمبر بھی ایک تجلی کی تاب نہ لاسکے،فَلَمَّا تَجَلّیٰ رَبُّہُ لِلْجَبَلِ جَعَلَہُ دَکّاً وَّخَرَّ مُوسیٰ صَعِقاً۔ فرمایا: جنت کی نعمتیں اگر یہاں بھیج دی جائیں تو خوشی سے موت واقع ہو