دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
ایک صحبت ہے(بزرگوں اور مشائخ کی) جب کہ اپنے آداب وعظمت کے ساتھ ہو۔ (ارشادات ومکتوبات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۸۷)دوسری اہم چیز حقوق کی ادائیگی دوسرے اپنے نفس کے حقوق جب کہ حظوظ ( یعنی ناجائز خواہش نفس) سے محفوظ ہوں ، اور اللہ کے حکم کے ماتحت نگہداشت (حفاظت ونگرانی) ہو۔تیسری چیز معمولات کی پابندی تیسرے ذکر کے معمولات جب کہ استقلال اور بیدار دلی اور خالص اللہ کی رضا کے لئے نفس کو مشقت میں ڈالنے کی نیت سے ہوں ، نفس قدم بقدم اپنے حظ (حصہ)اور حصہ کی راہ نکالتا رہتا ہے، اللہ اس سے محفوظ رکھے۔ انبیاء علیہم السلام پر براہ راست اللہ کی جانب سے امر آئے ہیں لیکن مخلوق میں پیش کرنے کی بناء پر ان پر بھی مخلوق کی ظلمت کا اثر ہوتا تھا اس لئے تنہائیوں میں اللہ کے ذکر کے ذریعے اس زنگ وظلمت کو دھوتے تھے۔ (ارشادات ومکتوبات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ،ص۸۷)ذکر بغیر صحبت کے خطرہ سے خالی نہیں فرمایا: ذکر کے بارے میں تسبیح میں زیادتی کے متعلق اصل یہ ہے کہ بغیر صحبت کے بتلادینا خطرہ سے خالی نہیں ۔ (مکاتیب حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۸۶،۸۷)