جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
خیال کریں کہ جس آدمی کو ہدایہ کی عبارت سمجھنے کی صلاحیت نہیں ہے وہ امام ابو حنیفہ پر اعتراض کرتا ہے کہ وہ قرآن کے خلاف کرتے تھے۔ خدا کی قدرت دیکھیے کہ کلچڑی گنجی حضور بلبل نوا کرے ہے نغمہ سنجیمسئلہ نمبر3 : یہ مسئلہ بھی پورا نقل نہیں کیا۔ ہدایہ کی مکمل عبارت ملاحظہ فرمائیں: اور جس شخص نے گھر میں نقب لگائی اور اس میں اپنا ہاتھ ڈال کر چیز کو اخذ کیا تو قطع ید نہ ہو گا اور املاء (امالی ابو یوسف مراد ہے) میں امام ابو یوسف سے روایت ہے کہ اس (چور) پر قطع ید ہو گا۔ اشرف الہدایہ جلد6 ص870 سید امیر علی غیر مقلد یوں ترجمہ کرتے ہیں: جس نے کوٹھری میں نقب لگا کر ہاتھ ڈال کر مال لیا تو قطع ید نہیں ہے اور ابو یوسف سے املاء میں روایت ہے کہ قطع ید کیا جائے گا۔ عین الہدایہ جلد دوم کتاب السرقہ ہم نے تینوں مسئلوں کی وضاحت کر دی ہے اب طالب الرحمن ان مخصوص صورتوں کا حکم قرآن سے ثابت کر دے کہ ان پر ہاتھ کاٹنا لازم آتا ہے۔