جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
سزا ہے یا نہیں۔ 1۔ فقہ حنفی کی مشہور کتاب قدوری میں ہے: جب وہ ان سب باتوں کو بیان کر دے گا تو اس پر حد واجب ہو جائے گی۔ پس اگر زانی محصن ہے تو اسے سنگسار کیا جائے گا یہاں تک کہ وہ مر جائے۔ اشراق نوری ترجمہ اردو قدوری کتاب الحدود ص298 صاحب قدوری آگے لکھتے ہیں: اور اگر محصن نہیں ہے اور آزاد ہے تو اس کی حد سو کوڑے ہیں۔ 2۔ کنز الدقائق میں ہے: پس اگر زانی محصن ہے (یعنی اپنی نکاحتہ سے صحبت کر چکا ہے) تو اسے کھلے میدان میں سنگسار کرے یہاں تک کہ وہ مر جائے۔ احسن المسائل اردو ترجمہ کنز الدقائق کتاب الحدود ص178 صاحب کنز آگے لکھتے ہیں: اور اگر زانی محصن نہیں ہے تو اس کے سو کوڑے لگائے۔ 3۔ شرح وقایہ میں ہے: ورنہ حد لگایا جاوے پھر اگر وہ زانیمحصن ہو یعنی آزاد مکلف مسلمان اور وطی کر چکا ہو نکاح صحیح سے اور مرد و عورت دونوں صفت احصان پر ہوں وقت وطی کے تو اس کو ایک میدان میں سنگسار کرے یہاں تک کہ مر جاوے…… اور اگر زانی محصن نہ ہو تو اس کی حد یہ ہے کہ آزاد ہو تو سو کوڑے اور مملوک ہو تو پچاس۔ نور الہدایہ ترجمہ اردو شرح وقایہ جلد ثانی کتاب الحدود، مطبع مجیدی کانپور