جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
مسئلہ نمبر5 اس مسئلہ میں بھی قابل اعتراض جملہ یہ ہے کہ” کچھ واجب نہ ہو گا“جس کا ترجمہ طالب الرحمن نے یہ کیا ہے کہ ”اس پر کوئی سزا نہیں“یہ ترجمہ غلط ہے” کچھ واجب نہ ہو گا“ کا مطلب ہے قصاص یا دیت واجب نہ ہو گی۔یہ مطلب نہیں کہ تعزیری سزا بھی نہیں۔ ایسی حرکت کرنے والے کو قاضی اپنی مرضی سے تعزیراً سزا دے گا۔طالب الرحمن کے نزدیک چونکہ قصاص واجب ہے لہٰذا خاص ایسی صورت میں قصاص کا واجب ہونا قرآن سے ثابت کرے۔