جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
عن ابی ہریرۃ کان رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم یاکل الہدیۃ ولا یاکل الصدقۃ فاہدت لہ یہودیۃ بخیبر شاۃ مصلیۃ سمتھا فاکل رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم منہا واکل القوم فقال ارفعوا ایدیکم فانھا اخبرتنی انہا مسمومۃ فمات بشر بن البراء بن معروف الانصاری فارسل الی الیہودیۃ ما حملک علی الذی صنعت؟ قالت ان کنت نبیا لم یضرک الذی صنعت وان کنت ملکا ارحت الناس منک فأمر بھا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم فقتلت ثم قال فی وجعہ الذی مات فیہ مازلت اجد من الاکلۃ التی اکلت بخیبر فہذا او ان قطعت ابہری۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہفرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمہدیہ تناول فرماتے تھے لیکن صدقہ نہیں کھاتے تھے۔ ایک یہودن نے خیبر میں آپ کو ایک زہر آلود بکری ہدیہ بھیجی۔ آپعلیہ الصلوۃ والسلام اور آپکے صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم نے اسے تناول فرمایا۔ آپعلیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کھانے سے اپنے ہاتھ روک لو کیونکہ بکری نے مجھے یہ خبر دیہے کہ وہ زہر آلود ہے۔ حضرت بشر رضی اللہ تعالی عنہکھانے کی وجہ سے وفات پا گئے۔ آپعلیہ الصلوۃ والسلام نے یہودیہ کو بلایا اور پوچھا اس کام پر تجھے کس چیز نے اکسایا؟ وہ کہنے لگی میں نے یہ اس لیے کیا کہ اگر آپ نبی ہوں گے تو آپ کو کوئی نقصان نہ ہو گا اور اگر آپ بادشاہ ہیں تو لوگوں کی آپ سے جان چھوٹ جائے گی۔ آپ نے اس یہودیہ کو قتل کرنے کا حکم دیا اور جس بیماری میں آپ فوت ہوئے آپ نے اس موقع پر فرمایا کہ خیبر کے موقع پر زہر آلود کھانے کی تکلیف میں ہمیشہ محسوس کرتا رہا اب میری شہ رگ اس سے کٹ رہی ہے۔ کیا فقہ حنفیہ قرآن وحدیث کا نچوڑ ہے ص23 تا 26