جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
باندھا ہے؟ )6( آپ کے مبشر حسین لاہوری نے غنیۃ الطالبین کی تخریج کی ہے۔ کیاغنیۃ الطالبین کی ساری روایات ٹھیک ہیں؟ آپ کے نزدیک تو وہ بڑی معتبر کتاب ہے، امام صاحب کے خلاف آپ اسے استعمال کرتے ہیں۔ )7( تفسیر ابن کثیر کی روایات کی بھی کافی حد تک تخریج ہو چکی ہے۔ اور آپ کے غیر مقلد علماء نے زیادہ کی ہے۔ ایمان داری سے بتائیں کیا اس میں ضعیف روایات موجود نہیں؟یا وہ ساری احادیث اسی طرح مل گئی ہیں جن الفاظ کے ساتھ ابن کثیر نے نقل کی ہیں؟ )8( تفسیر در منثور میں احادیث کی تعداد تقریباً دس ہزار بیان کی جاتی ہیں۔ کیا ساری کی ساری صحیح ہیں؟کیا ان کے متعلق بھی وہ ہی طریقہ استعمال کیا جائے گا جو آپ ہدایہ کے ساتھ کر رہے ہیں؟ )9( مکتوبات امام ربانی مجدد الف ثانی کے اندر بھی کافی احادیث موجود ہیں کبھی آپ نے ان کی بات کی ہے؟ ان روایات کی بھی تخریج ہو چکی ہے کیایہ سب مل گئی ہیں؟ )10( شاہ ولی اﷲ محدث دہلوی نے 1۔ فیوض الحرمین2۔در الثمین فی مبشرات النبی الامین3۔الاربعین عربی4۔ تاویل الاحادیث5۔الفضل المبین فیالمسلسل من حدیث النبی الامین6۔النوادر من احادیث سید الاوائل والاواخر وغیرہ میں جو احادیث نقل فرمائیں ہیں آپ کو ان سے اتفاق ہے؟یا جس طرح صاحب ہدایہ کی آپ توہین و تنقیص کرتے ہیں شاہ صاحب کی بھی کرتے ہیں؟