جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
حدیث نمبر13: امام بخاری نقل کرتے ہیں: وقال الزہری فی عظام الموتٰی نحو الفیل وغیرہ ادرکت ناسا من سلف العلماء یمشطون بھا ویدھنون فیھا لا یرون بہ بأسا اور زہری نے مردار مثلاً ہاتھی وغیرہ کی ہڈیوں کے متعلق کہا میں نے متقدمین علماء کو پایا وہ اس سے کنگھی کرتے تھے اور اس میں تیل رکھتے تھے اور اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ بخاری، کتاب الوضوء الطہارۃ، باب ما یقع من النجاسات حدیث نمبر14: امام بخاری نقل کرتے ہیں: وقال ابن سیرین وابراہیم ولا بأس بتجارۃ العاج اور ابن سیرین اور ابراہیم نے کہا: ہاتھی کے دانت کی تجارت میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بخاری، باب ما یقع من النجاسات، مصنف عبد الرزاق ص211 حدیث نمبر15: حضرتابن عباس رضی اللہ عنہماسے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبیکریم صلی اللہ علیہ وسلمنے مشکیزہ سے وضو کرنے کا ارادہ فرمایا تو آپعلیہ الصلوۃ والسلام سے کہا گیا کہ یہ مردار جانور کا ہے۔ آپعلیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ اس کو دباغت دینے سے اس کی گندگی، نجاست اور پلیدی دور ہو جاتی ہے۔ ابن خزیمۃ رقم 114، السنن الکبرٰی للبیہقیرقم514، مسند احمدرقم2117