جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
تو شارح در مختار تو اس بات کی تردید کر رہے ہیں لیکن غیر مقلد نے اس تردید کی ہوئی بات کو شارح شامی کی طرف بحوالہ صفحہ منسوب کر دیا۔ نوٹ: انسان کے اندر تین سو ساٹھ جوڑ ہیں معلوم نہیںداؤد ارشد تین سو انسٹھ جوڑوں کو چھوڑ کر اسی ایک عضو سے کیسے چمٹ گئے۔ فائدہ: اگر اس عضو سے عضو مخصوص ہی مراد لیا جائے تواصغر عضوا کا مجازی معنی مراد ہو گا۔ یعنی اجنبی عورتوں کے پیچھے پھرنے والا نہ ہو، اپنی شرم گاہ کو اپنے کنٹرول میں رکھنے والا، پھر جیسے لمبا ہاتھ سخاوت سے اور چھوٹا ہاتھ کنجوسی سے کنایہ ہوتا ہے۔ اب بھی اس کے مراد معنی پاک دامن ہو کا کیا جائے گا۔ تجلیات انور ج1 ص145 تا 147