جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
اس حدیثسےیہ اشارہ ملتا ہے کہ رخصت شرعیہ پر عمل کرنا درست ہے۔ الاشباہ و النظائر کے ص96 میں لکھا ہے: عبادات میں اسباب تخفیف سات ہیں۔ سفر، مرض، خبر، نسیان، جہل، عسر اور عموم بلویٰ۔ معلوم ہوا کہ عموم بلوی اور عسر بھی اسباب تخفیف میں سے ہیں۔ اس کی مثال میں صاحب الاشباہ و النظائر فرماتے ہیں: کالصلٰوۃ مع النجاسۃ المعفو عنہا کما دون ربع الثوب من مخففۃ وقدر الدرہم من المغلظۃ جیسے نماز اس نجاست کے ساتھ جو معاف ہے۔ یعنی نجاست مخففہ سے ربع ثوب سے کم اور نجاست مغلظہ سے قدر درہم کے ساتھ۔ ہم نے حنفی مسلک کی وضاحت کر دی ہے اگر طالب الرحمن کے پاس خاص اس مسئلہ کی دلیل قرآن میں ہے تو وہ پیش کریں۔