M
برادران اسلام! صدمہ اورافسوس کی جگہ ہے کہ دشمنان اسلام آج اسلام کی بیخ کنی کے لئے کس طرح اورکیسی کیسی ان تھک اوربلیغ کوششیں کر رہے ہیں۔ اس کے خلاف ہمارے بھائی مسلمان ہیں کہ خواب غفلت کی گہری نیند سو رہے ہیں۔ نہ ان کو اس کا خیال ہے کہ کتنے یتیم بچے ہمارے عیسائیوں کے شکار ہوئے اورکتنے جاہل مسلمان آریہ کے دام تزویر میں پھنسے ۔ کتنے بے خبر مسلمان قادیانیوں کے پر فریب جال میں آکر محمدﷺ کی غلامی کو چھوڑ کر مرزاقادیانی کے غلام بنے۔
مسلمانو!خواب غفلت سے بیدا ہواورکمر باندھو اور اسلام کی خدمت کرو متعدد انجمن دارالتبلیغ قائم کرو ۔اورمبلغین ایسے علماء ربانی رکھے جائیں جو مذاہب باطلہ کاتقریراً وتحریراً کریں اورمختلف زبانوں میں اسی کی اشاعت کریں اور اسلام کی سچی تعلیم پیش کریں۔
ان دشمنانان اسلام کی سعی کو ملاحظہ فرمائیے۔عیسائیوں کو دیکھے کہ لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے صرف کر کے طمع اورلالچ دے کر جاہل اورمفلس مسلمان اور ان بچوں کے اورعورتوں کو عیسائی بنا رہے ہیں۔ حالانکہ جن کے مذہب کا اصل اصول تثلیث(یعنی تین خدا)اورکفارہ (حضرت عیسیٰ علیہ السلام باوجود معصوم اورنبی ہونے کے اپنی گناہ گار امت کے عوض صلیب دئیے جائیں۔جس سے ان کی امت ہمیشہ کے لئے جہنم سے آزاد ہوکر جوچاہے کرے ۔ نہ قیامت کا بازپرس ۔ نہ جہنم کاڈر)ہو ایسے عقیدے کے لوگ اسلام اورمسلمانوں اورخالص توحید پرستوں پر حملہ کریں۔یہ ہمارے اسلام کی سچی تعلیم سے غفلت کانتیجہ ہے۔
اسی طرح ہمارے پڑوسی آریہ ہیں جن کی بے انتہاء شرانگیزی نظر کیجئے۔ کہیں اپنا کالج بنا کر فن مناظرہ کی تعلیم دیتے ہیں اوراس کے ساتھ قرآن مجید پر اعتراض کرنا سکھاتے ہیں۔ اورروپے صرف کر کے تبلیغ کے ذریعہ سے جاہل مسلمانوں کو شدھی کرتے ہیں۔ خدا کی شان نظر آتی ہے کہ جن کے مذہب کا بانی دیانند سرستی اپنی معتمدکتاب ستیارتھ پرکاش میں یہ لکھا’’۴۷سوال ایشور اپنے بھگتون کے پاپ معاف کرتا ہے یا نہیں ؟جواب نہیں۔ کیونکہ اگر وہ پاپ معاف کرے تو اس کا انصاف جاتا رہے اورتمام انسان سخت پاپی ہو جائیں ۔‘‘
(ستیارتھ پرکاش باب ساتواںص۲۴۹مطبوعہ متجانب شریمتی آریہ پرتی ندھی سبہاپنجاب)
اس مذہب کے پیرودوسروں کو شدھی کریں۔نہایت افسوس جن کا ایشور اپنے بھگتون