ہونے کا دعویٰ کیا اور اپنی فریب کاریوں سے اس نے ایسا اثر پیدا کیا کہ معدودے چند احمقوں نے اس کی بیعت کر لی اور اس کی نبوت کا اقرار کر لیا۔
اس وقت حاضرین میں سے کسی نے مرزاغلام احمد قادیانی کی لیاقت اور اس کے اقتدار کے متعلق سوال کیا۔ مقرر نے جواب دیتے ہوئے کہا۔ مرزا مذکور سرکاری دفتر میں معمولی اہل کار تھا۔ لیکن رفتہ رفتہ اپنی شاطرانہ چالوں اور فوق العادت ذکاوت فطرتی کی وجہ سے نبی کے رتبہ تک جا پہنچا۔ اس نے اپنے گردو پیش کاسہ لیسیوں کا ایک حلقہ بھی جمع کر لیا۔ جو اس کی تائید وحمایت میں مضامین لکھتا اور اس کی تالیفات کی تعریف میں رطب اللسان رہتا۔ اس نے ہندوستان کی موجودہ گورنمنٹ کی تائید واعانت کے بل بوتے پر وہاں کے مسلمانوں کو پریشان کرنا شروع کر دیا اور انہوں نے کفر والحاد کے فتوے چسپاں کرنے شروع کر دئیے۔ میں اور میرے چند رفقاء فرقہ مرزائیہ کی ایمان سوز سرگرمیوں کا دلچسپی سے مطالعہ کر رہے ہیں۔ افسوس ہے کہ ترکی مدتوں تک شخصی حکومت کی زنجیروں میں جکڑا رہا اور جب ملوکیت کی نحوست دور ہوئی تو غیرمسلم اقوام نے اسے تباہ کرنے کے لئے اس پر یورش کر دی اور ہمیں آج تک کوئی موقعہ نہ مل سکا کہ ہم عوام کو باقاعدہ اس نئے فرقۂ باطلہ کے حالات سے مطلع کر سکیں اور انہیں بتا سکیں کہ اس فرقے نے اغیار کی مدد سے شعائر اسلامی میں رخنہ اندازی کر کے اسلام کو نقصان پہنچانے کی کس قدر کوشش کی ہے۔
میرے عزیز بھائیو! مرزا نے قرآنی آیات کی ترجمانی میں بہت تحریف سے کام لیا ہے اور قرآنی آیات میں اپنے نام کو داخل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس نے جہاد کو منسوخ کر دیا اور مکہ معظمہ کی بجائے حجاز کی عقیدت کا مرکز قادیان کو قرار دیا۔ وہ کلیم اﷲ ہونے کا مدعی تھا اور عوام میں ہمیشہ یہ مشہور کرتا تھا کہ رات کو مجھ پر وحی نازل ہوتی ہے۔ اس کا دعویٰ تھا کہ مجھ میں مسیح موعود کی تمام نشانیاں پائی جاتی ہیں۔ اس لئے مجھ پر ایمان لاؤ۔
مرزاقادیانی کے مرنے کے بعد اس کے جانشین بدستور اس غلط راہ پر کاربند رہے۔ جو مرزاقادیانی نے ان کے لئے تجویز کیا تھا۔ وہ لوگ ذلیل سے ذلیل حرکت کے ارتکاب سے نہیں ہچکچاتے۔ پچھلے دنوں تو انہوں نے مسلمانوں کی تحقیر اور حقوق شکنی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے سوا روئے زمین کے مسلمان کافر ہیں۔ مرزاقادیانی کا جانشین بشیرالدین محمود اپنے آپ کو دنیا کا روحانی حکمران تصور کرتا ہے اور لوگوں سے کہتا ہے کہ میں اپنی بددعاؤں سے تمام عالم پر بیماریاں اور عذاب نازل کروں گا۔