وبطلان کی تحقیق کرتے رہے۔ پھر نبوت کی گدی پر خود قبضہ جمالیا اور بالآخر خدا بن بیٹھے۔ مزید ارشاد ہے: ’’میں اس فاضل اجل (جو درحقیقت فاضل اجہل ہے۔ مؤلف) کی ہر لعنت ملامت کو اطمینان سے سنتا رہا۔ جب وہ مجھے دنیادار سمجھ کر ریاست کا بت سامنے لائے۔ میں فوراً سیدھا ہوگیا۔ (پہلے ٹیڑھے تھے۔ مؤلف) اور کہا دوات قلم لے آؤ۔ میں ابھی لکھ دیتا ہوں۔ ہزار دفعہ لکھ دیتا ہوں کہ میں پکا قادیانی ہوں (بلاشک وشبہ۔ مؤلف) کاغذ لے کر ذیل کی تحریر لکھ دی۔ صدیق دیندار پکا احمدی ہے۔ قادیانی سلسلہ قادیان سے میاں محمود نے جو جاری کیا ہے۔ اس کا سخت دشمن ہوں اور عقائد جو میاں محمود نے جاری کئے ہیں۔ ان کی بیخ کنی کرتا رہوں گا۔ صدیق دیندار چن بسویشور۔‘‘ (خادم خاتم النبیین ص۲۹)
آگے اور وضاحت کرتے ہوئے اپنے اور ان کے نشانات ذکر فرماتے ہیں: ’’اس بات کو گواہ تقریباً تمام دکن کی اقوام ہیں۔ ان کی عبارتوں میں یہ بات چلی آرہی ہے کہ پہلے دیر بسنت (الوالعزم محمود) ظاہر ہوگا۔ اس کے خیالات سے عالم میں پریشانی ہوگی۔ لوگ گمراہ ہو جائیں گے۔ اس کے دور کرنے کے لئے چن بسویشور ظاہر ہوگا۔ ان بزرگوں نے ان دونوں کے وجود کی تاریخ ظہور ونشانات بتائے ہیں۔ اس کی کوئی تردید کردے تو میں ہر شرط منظور کرنے کو تیار ہوں۔ گویا پیش گوئیوں نے ہم دونوں کے ہاتھ پکڑ کے بتادیا ہے کہ یہ چن بسویشور ہے اور یہ دیربسنت چن بسویشور کے حالات سے آپ کو ایک حد تک علم ہوا ہے۔ صرف اب دیربسنت کے نشانات بطور حجت دوبارہ پیش کر کے چیلنج دیتا ہوں کہ اگر نشانات والا دیربسنت میاں محمود احمد خلیفہ قادیان کے سوا دوسرا کوئی ہے تو ثابت کر دے تو ایسی صورت میں ہر شرط منظور۔ دیربسنت (اولوالعزم محمود) والی ایک علیحدہ کتاب تیار ہے۔ اس میں تفصیل وار بیان ہے… ان نشانات کے علاوہ اور بھی بہت سے نشان ہیں۔ مگر اب میں جماعت قادیان اور تمام سے سوال کرتا ہوں کہ ادھر قدیم کتب اولیاء میں یہ پیش گوئیاں موجود اور ادھر موعود انسان (یعنی میاں محمود خلیفہ قادیان) موجود ہے۔ پھر آپ کو شک میں ڈالنے والی وہ کون سی چیز ہے۔ ان پیش گوئیوں کے ساتھ ہی لکھا ہے یہ دیربسنت مسلمانوں کو قرآن کریم کے الفاظ کے غلط معنی کر کے بتائے گا اور ایشور اوتار جس کو رحمتہ للعالمین کہتے ہیں۔ ان کی ہتک کرے گا۔‘‘ (خادم خاتم النبیین ص۸)
مزید لکھتے ہیں کہ: ’’اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ ایسا شخص عقائد میں غلطی پر رہے گا۔ اس کی اصلاح صدیق دیندار چن بسویشور سے ہوگی اور صاف لکھا ہے کہ دیربسنت (اولوالعزم محمود) قرآن کے الفاظ کے غلط معنی بیان کرے گا… اور لکھا ہے کہ چن بسویشور کے عقائد