الف…
حسب وعدہ احمدیوں کو اب ایک علیحدہ اقلیت قرار دے کر ان کی آبادی کے مطابق انہیں حقوق دے اور مسلمانوں کی حق تلفی کا سدباب کرے۔ حق آبادی سے زیادہ احمدی ملازموں کو برطرف کر کے مستحق مسلمانوں کو خدمت ملت کا موقع بہم پہنچائے۔
ب…چوہدری ظفر اﷲ خان کیونکر مسلمانوں کو کافر سمجھتے ہیں اور پاکستان کیونکر انہیں مسلمانوں کی اسلامی ریاست ہے۔ اس لئے چوہدری صاحب کو بروئے قانون جمہوریت مسلمانوں کی نمائندگی کا حق نہیں۔ چوہدری صاحب کو فوری طور پر وزارت خارجہ سے علیحدہ کر کے کسی مسلمان کو وزیر بنایا جائے تاکہ ہماری حکومت کی اسلامی نکتہ نگاہ سے غیرملکوں میں صحیح نمائندگی ہو سکے۔
ج…
مرزاقادیانی نے کیونکہ جہاد کو حرام ٹھہرایا ہے اور ان کے پیروؤں کا جہاد پر چونکہ اعتقاد نہیں۔ اس لئے احمدیوں کو فوجی ملازمت کے ناقابل قرار دے کر حفاظت پاکستان کے پیش نظر فوج سے فوری طور پر خارج کیا جائے۔
د…
احمدی کتابوں کے ان حصوں کو جن میں جناب رسول خداﷺ کی ذات بابرکات، دیگر انبیاء علیہم السلام صلحائے امت اور مسلمانوں کا ذکر غیراسلامی اور نازیبا طریق سے کیا گیا ہے۔ بحق سرکار ضبط کیا جائے۔
امید ہے کہ پاکستان کی کل صوبائی، شہری اور ابتدائی مسلم لیگیں ان مطالبات کی پرزور تائید سے مسلم لیگی ارکان حکومت پاکستان کو وعدہ ایفائی پر مجبور کر کے مشیر پاکستان مجدد العصر علامہ محمد اقبال مرحومؒ کی روح پرفتوح کو خوش کریں گی اور اپنے اپنے علاقہ میں احمدیوں کو جو کہ عقیدتاً مخالفان مسلم لیگ ہیں۔ ممبر نہ بنائیں گی۔ جہاں تک مجھے یاد ہے حکیم الامتؒ کے زمانۂ صدارت میں صوبائی مسلم لیگ نے احمدیوں کو غیرمسلم قرار دیا تھا۔ امید ہے کہ پنجاب مسلم لیگ اس قرار داد کو بروئے کار لا کر نقش گر پاکستانؒ کے حسب منشاء مسلمانوں کی اس اہم مسئلہ میں بروقت رہبری سے گریز نہ کرے گی۔
صورت شمشیر ہے دست قضا میں وہ قوم
کرتی ہے جو ہر زماں اپنے عمل کا حساب