ملفوظات حکیم الامت جلد 9 - یونیکوڈ |
|
تھی کہ اس کو کسی شخص کے دیکھنے کی ضرورت نہ پڑتی تھی بلکہ وہ صرف اس شخص کی تصویر دیکھ کر بتلادیا کرتا تھا کہ یہ شخص ایسا ہے ۔ ایک مرتبہ کسی نے اس کا امتحان لیا اور اس کے پاس بقراط کی تصویر لایا اور اس شخص پر یہ ظاہر نہیں کیا کہ یہ کس کی تصویر ہے تو اس قیافہ داں نے اس تصویر کو دیکھا تو کہا کہ جس شخص کی یہ تصویر ہے وہ ایک زانی شخص ہے تو یہ سن کر وہ سائل ہنسا اور کہا کہ صاحب یہ تو حکیم بقراط کی تصویر ہے کہ جن کی عفت اور پار سائی سب میں مشہور ہے پھر حضرت والا نے فرمایا کہ کچھ بقراط ہی کی خصوصیت نہیں بلکہ حکماء بھی گزرے ہیں گو ان میں سے بعض کافر سہی مگر عفیف سب تھے اسی طرح بقراط کی عفت پر اتفاق تھا اس قیافہ داں نے جواب دیا کہ افسوس تم نے مجھ سے پہلے نہ کہا کہ یہ حکیم بقراط کی تصویر ہے ورنہ میں اس راز کا افشانہ کرتا مگر اب جب کہ یہ بات ظاہر ہوگئی تو اب میں اپنے اس قول پر مصر ہون کہ یہ شخص زانی ہے ۔ وہ شخص اس کے بعد بقراط کے پاس پہنچا اور اس قیافہ داں کا یہ قول بیان کیا تو بقراط نے کہا کہ واقعی یہ شخص اپنے فن میں کاہل ہے مگر علم قیافہ سے جذبات کا پتہ چلتا ہے نہ کہ افعال کاتو اس کو میں تسلیم کرتا ہوں کہ میرے اندر یہ جذبہ موجود ہے اور مجھ کو بے حد شہوت کا تقاضا ہوتا ہے مگر میں چونکہ ضبط کرتا ہوں اور اس جذبہ کے مقتضاء پر عمل نہیں کرتا اس لئے میں زانی نہیں ہوں ۔ اس کے بعد حضرت والا نے ارشاد فرمایا کہ مولانا محمد یعقوب صاحب نے ایک بار علم قیافہ کا حاصل بیان فرمایا تھا کہ باطنی نقص پر حق تعالٰٰی کسی ظاہری ہیئت کو علامت بنادیتے ہیں تاکہ ایسے شخص سے احتیاط ممکن ہو یہ حاصل ہے اس علم قیافہ کا مگر ایسے امور علامات میں کوئی حجت شرعیہ نہیں ۔ اور اس ہیئت کے متعلق بعض کا قول ہے کہ انسان کے ہر عمل سے خواہ وہ عمل خیر ہویا شر اس شخص کے اندر اس عمل کے کرنے سے اس کے مناسب ایک ہیئت پیدا ہوجاتی ہے کہ جس کو اہل بصیرت پہنچانتے ہیں اور بعض نے کراما کاتین کے اعمال لکھنے کی یہی حقیقت بیان کی ہے کہ وہ اعمال کے بعد ان نیتوں کو فاعل کے اندر پیدا کردیتے ہیں اور ووجعلوا ماعملوا حاضرا میں حضور کی تفسیران نیتوں کے ساتھ کی ہے مگر یہ سب ذوقیات ہیں اور اوپر جو میں نے بعض کا قول نقل کیا ہے کہ ہر عمل سے بدن میں ایک ہیئت پیدا ہوتی ہے اس کی قید نہیں کہ وہ عمل دینی ہو بلکہ جب کوئی شخص کوئی دینوی کام کرتا ہے تو اس سے بھی اس شخص کے