بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔
سنت کی اہمیت
حدیث پاک کی حفاظت وصیانت اور اس کی نشر واشاعت کے متعلق لکھی گئی یہ سطریں حضرت اقدس مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی مدظلہ مہتمم دار العلوم دیوبند کی کتاب ’’اسباق حدیث ‘‘ حصہ دوم کامقدمہ ہیں ۔( ادارہ)
الحمدﷲ نحمدہ و نعوذ باﷲ من شرور انفسنا و من سیاتنا اعمالنا ،من یھدہ للہ فلا مضل لہ و من یضلل فلا ھادی لہ و اشھد ان لا الہ وحدہ شریک لہ و اشھد ان محمدا عبدہ و رسولہ (ﷺ) و علی آلہ و ازواجہ و اصحابہ اجمعین ۔اما بعد
اہل اسلام کا یہ اجماعی عقیدہ ہے کہ ہمارے رسول سیدنا محمد (ا)خاتم الانبیاء ہیں ،تمام رسولوں کے امام ہیں اور تمام مخلوق کے حق میں اللہ کی وحدانیت کیلئے حجت بالغہ ہیں ۔ اللہ تعالی نے انہیں دین قویم اور صراط مستقیم عطا فر ما کر مبعوث فر ما یا اور ان کی رسالت کو قیامت تک کیلئے سارے عالم میں عام فر ما یا۔
حق تعالی نے ان کو مبعوث فرما کر بگڑی ملت کو درستی بخشی ،ان کی سیرت و سنت کو داروئے شفا بنایا ،بے نور آنکھوں کو نور بخشا ،بہروں کو شنوائی عطا کی ،بنددلوں کو کھول دیا ،اور بھٹکی ہوئی انسایت کو سیدھی راہ ،کشادہ رہ گزار اور بہترین شاہراہ کی ہدایت دی
اللہ تعالی نے اپنے بندوں پر رسول اکرم (ﷺ)کی اطاعت فرض قرار دی ان کی تعظیم و محبت کو لازم کیا ،ان کی سنت کی پیروی اور سیرت کی اقتداء کو ضروری قرار دیا ،نیز عزت و شوکت کو آپ کی اقتدا سے وابستہ فرما یا اور آپ کی نافر ما نی اور مخالفت کا انجام ذلت و نکبت