اِصْراً کَمَا حَمَلْتَہٗ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَارَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَابِہٖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَااَنْتَ مَوْلٰنا فَانْصُرْنَا عَلٰی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْنَ۔
(۵) إِنَّھُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْداً وَّأَکِیْدُ کَیْداً فَمَھِّلِ الْکَافِرِیْنَ أَمْھِلْھِمْ رُوَیْداً
(۶) ذیل کی دعا صبح وشام اہتمام سے پڑھی جائے۔
اَللّٰہُمَّ إنِّي أَسْأَلُکَ الْعَافِیَۃَ فِيْ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ۔اَللّٰہُمَّ إنِّيْ أَسْأَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِيْ دِیْنِيْ وَدُنْیَايَ وَأَہْلِيْ وَمَالِيْ۔اَللّٰہُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِيْ وَاٰمِنْ رَوْعَاتِي۔اَللّٰہُمَّ احْفَظْنِيْ مِنْ بَیْنِ یَدَيَّ وَمِنْ خَلْفِيْ وَعَنْ یَمِیْنِيْ وَعَنْ شِمَالِيْ وَمِنْ فَوْقِيْ وَأَعُوْذُ بِعَظْمَتِکَ أَن اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِيْ۔
(۷) کوئی خطرہ پیش آئے تو پڑھیں :اَلّٰلھُـمَّ اِنِّیْ اَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ۔
ان دعاؤں اور وظائف کو عمل میں لائیں ، انشاء اﷲ بلاؤں سے حفاظت ہوگی۔
٭٭٭٭٭
گجرات کاانسانیت سوز فساد
رام مندر کا نام لے کر،رام مندر والوں نے پھر قتل وخوں ریزی کاایک وحشتناک ہنگامہ برپا کیا ۔ احمد آباد، سورت اور گجرات کاایک بڑا حصہ آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگیا، مسلمان قصورو ار ہے ، اس لئے کہ وہ بتوں کی پوجا نہیں کرتا، اﷲ کے علاوہ کسی اور کو معبود نہیں مانتا، وہ صرف اﷲ کی عبادت کرتا ہے، اس قصور کی بناپر اسے ہندوستان میں جینے کاحق نہیں ہے:وَمَا نَقَمُوْا مِنْھُمْ إِلَّا أَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاﷲِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ اَلَّذِیْ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَاﷲُ عَلیٰ کُلِّ شَـْٔیٍ شَھِیْدٌ ( سورۃ البروج: ۸؍۹) اور وہ ان سے صرف اس بات کا انتقام لے رہے تھے کہ وہ اﷲ پر ایمان رکھتے تھے جو زبردست ہے ، تعریف والا ہے ، جس کی حکومت آسمانوں پر ہے اور زمین پر ہے ، اور اﷲ کے سامنے ہر چیز ہے۔